ٹرمپ کا گورنر کیلیفورنیا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاس اینجلس پورا مٹ گیا، آگ پر زرہ برابر بھی قابو نہیں پایا گیا،بیان

جمعہ 10 جنوری 2025 12:31

ٹرمپ کا گورنر کیلیفورنیا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنر کیلیفورنیا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک جل کر راکھ ہوگیا جس کے زمہ دار ڈیموکریٹ گورنر نیوسم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس پورا مٹ گیا، تین دن میں آگ پر زرہ برابر بھی قابو نہیں پایا گیا، گورنر اور میئر دونوں نااہل ہیں۔

متعلقہ عنوان :