سعودی عرب کے ولی عہدسے یوکرینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا

جمعرات 9 جنوری 2025 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے یوکرین اور روس کے بحران کی حالیہ صورتحال اور اس کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد اور یوکرینی صدر نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ بھی لیا،دونوں رہنمائوں نے مشترکہ مفاد کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔