پشپا 2 کا ری لوڈڈ ورژن11 جنوری سے سینما گھروں کی زینت بنے گا

بدھ 8 جنوری 2025 21:40

پشپا 2 کا ری لوڈڈ ورژن11 جنوری سے سینما گھروں کی زینت بنے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء)فلم پشپا 2 اضافی فوٹیج کے ساتھ 11 جنوری سے بڑے پردے پر واپس آئے گی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آفیشل پوسٹ میں میکرز نے لکھا کہ پشپا2 دی رول ریلوڈڈ ورژن، 20منٹ کی اضافی فوٹیج کے ساتھ 11 جنوری سے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی پشپا کے مشہور ڈائیلاگ کے حوالے سے لکھا کہ وائلڈ فائر مزید خطرناک ہوگئی ہے۔جو یقینی طور پر شائقین کو پرجوش کرے گی۔یاد رہے پشپا دی رائز' کی سیکوئل فلم پشپا 2: دی رول 5 دسمبر 2024 کو تھیٹرز میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد سے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :