امریکہ کا ایران کے خام تیل کی برآمدات پرپابندی کا منصوبہ ناکام

شدید ترین پابندیوں کے باوجود، ایران نے اپنے تیل کی بہت بڑی خصوصی مارکیٹ بنا لی، رپورٹ

بدھ 8 جنوری 2025 17:23

امریکہ کا ایران کے خام تیل کی برآمدات پرپابندی کا منصوبہ ناکام
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء) ایران نے اپنے خام تیل کی پیداوار کی سطح بڑھادی ہے اور درآمدات میں بھی اضافہ کیا ہے، لہذا ایران کے تیل کے سیکٹر پر مغربی ممالک کی پابندی کو واضح شکست قرار دے دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر عائد شدید ترین پابندیوں کے باوجود، ایران نے اپنے تیل کے لیے ایک بہت بڑی خصوصی مارکیٹ بنا لی ہے جو تیل بردار جہازوں اور براعظم ایشیا کے خریداروں کے ایک وسیع نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔

امریکہ کے انرجی انفارمیشن ادارے کی مبینہ رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران نے 2023 میں خام تیل برآمد کرکے 53 ارب ڈالر آمدنی حاصل کی تھی، جبکہ اس سے ایک سال قبل تیل سے حاصل شدہ ایران کی آمدنی 54 ارب ڈالر رہی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے آنے سے تہران پر دبا بڑھایا تو جائے گا لیکن پابندیوں کو بے اثر کرنے کے ایران کے نظام پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔