سعودی کابینہ نے ٹریفک قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی

نئے قانون میں زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی خلاف ورزی شامل

بدھ 8 جنوری 2025 17:26

سعودی کابینہ نے ٹریفک قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)سعودی عرب کی کابینہ نے ٹریفک قانون کی دفعہ 71 میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کا تعلق زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی خلاف ورزی سے ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا،کابینہ نے ٹریفک قانون کی دفعہ 71 میں ترمیم کی منظوری دی جس کا تعلق زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی خلاف ورزی سے ہے۔

کابینہ نے پٹرول اور کیمیکل مواد کے نظام کی بھی منظوری دی ۔ اجلاس کے آغاز میں ارکان کو تازہ ترین صورتحال اور گزشتہ ہفتے قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔کابینہ کو شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ سعودی حکام کی ملاقات سے آگاہ کیا گیا ۔ اراکین نے شام کی سلامتی اور قیام امن پر زور دیتے ہوئے شامی عوام کے لیے روانہ کی جانے والی امداد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔