ملیر جیمخانہ، النور، میٹرو پولیٹن اور منٹگمری جیمخانہ کی ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی

اتوار 5 جنوری 2025 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔پہلے میچ میں ملیر جیمخانہ نے ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب کو 152 رنز سے ہرا دیا۔ ملیر جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔

دانیال احسن نے 16 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 123، محمد وقاص نے 10 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 89، ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور نے 44، را عبد الرحمن نے 30 رنز بنائے۔ جواب میں ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب 173 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ حریم اللہ نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 56، احسن اللہ نے 26 رنز بنائے۔ اعظم حسین، معصوم علی اور حمزہ آفریدی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں النور جیمخانہ نے ملیر اسپورٹس کو 132 رنز سے ہرا دیا۔

النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 321 رنز بنائے۔ فضل سبحان نے 10 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے ، حافظ اسد بیگ نے 9 چوکوں کی مدد سے نے 84، سیف اللہ بنگش نے 47 رنز بنائے اور دونوں آٹ نہیں ہوئے۔ جواب میں ملیراسپورٹس 189 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ارتضی حسین نے 40، دانش رفیق نے 37، عامر ادریس نے 25 رنز بنائے۔ احسن مرزا نے 36 رنز دیکر 4 اور غوث نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

تیسرے میچ میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے خدیجہ کرکٹ کلب کو 181 رنز سے ہرا دیا۔ میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے۔ ارباز خان نے 12 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 122 ، ہریر شا ہد نے 15 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 106 ، عبد الرحمان نے 27 رنز بنائے۔ محیب الحسن نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں خدیجہ کرکٹ کلب 120 رنز بنائے۔

یونس شاہ نے 23 رنز بنائے۔ نقاب شفیق نے 3 جبکہ معیز بن سلمان اور اویس رحیم شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ چوتھے میچ میں منٹگمری جیمخانہ نے کورنگی فرینڈز کولٹس کو 149 رنز سے ہرا دیا۔ منٹگمری جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔ طلحہ صدیقی نے 9 چوکوں کی مد د سے 69، محمد معظم نے 64، ایس شاہیر نے 62، اور عبداللہ خان نے 50 رنز بنائے۔ جواب میں کورنگی فرینڈز کولٹس 128 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد آصف نے 14 چوکوں کی مد د سے 87 رنز بنائے۔ عاطف آفریدی، علی محر اور محمد اجمل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :