پہلے ’’لندن پاکستانی فلم فیسٹیول ‘‘ کا افتتاح رواں سال یکم اکتوبر کو لندن میں ہو گا

جمعہ 16 اگست 2024 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2024ء) پہلے سالانہ ’’لندن پاکستانی فلم فیسٹیول ‘‘(ایل پی ایف ایف ) کا افتتاح رواں سال یکم اکتوبر کو لندن میں ہو گا ۔یہ فلمی میلہ خاص طور پر پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چار روزہ لندن پاکستانی فلم فیسٹیول کا افتتاح اور پہلے دن فلموں کی نمائش ایچ ایم ایس ویلنگٹن شپ میں یکم اکتوبر کو ہوگی ،2 اکتوبر کو میلہ رچ مکس سنیما اور کوئین میری یونیورسٹی ، 3 اکتوبر کو رچ مکس سنیما اور گارڈن سنیما میں جبکہ میلے کا چوتھا اور اختتامی روز باربیکن سینما میں4 اکتوبر کو منعقد ہو گا ۔

میلے کے لئے جن آفیشل فیچر فلموں کے انتخاب کیا گیا ہے ان میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘، ہمایوں سعید، مہوش حیات کی’’ لندن نہیں جاؤں گا‘‘، سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘، یمنا زیدی کی فلم’’نایاب‘‘، رومانوی ڈرامہ فلم’’تیری میری کہانیاں ‘‘شامل ہیں ۔فلموں اور ڈراموں کی گزارشات اب ایل پی ایف ایف کی ویب سائٹ اور فلم فری وے کے ذریعے کھلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :