مندرجات کا رخ کریں

69 (جنسی عمل)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

69 ایک ایسے جنسی عمل کا خفیہ نام یا مبہم حوالہ ہے جس میں دو افراد ایک دوسرے کے عضو تناسل کو بیک وقت تحریک دیتے ہیں۔ یعنی یہ دوطرفہ دہنی جماع کا ایک انداز ہے۔ اس عمل کی وجۂ تسمیہ یہ ہے کہ اس عمل کیلئے شریکین کو اپنے ابدان کو ایک دوسرے سے اسی طرح الٹا کر ملانا پڑتا ہے جیسے انگریزی عدد 69 میں 6 اور 9 کے ہندسے ایک دوسرے سے الٹ ہوتے ہیں۔

69 کا جنسی عمل مرد اور عورت کے درمیان بھی ہو سکتا ہے اور ایک ہی جنس کو دو افراد کے درمیان بھی۔ اس جنسی عمل اور اس کے اس نام کو مقبولیت دینے میں فحش نگاری کا بہت بڑا ہاتھ ہے جس میں اس عمل کو دخولی جنسی عمل (فرجی یا دبری جماع) سے پہلے بوس و کنار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ اس عمل کا ایک مقصد اور فائدہ دخولی جماع سے قبل اعضائے تناسل کی باہمی تدہین بھی ہو سکتا ہے۔