مندرجات کا رخ کریں

کاینو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Kainuun maakunta
Kajanalands landskap
فن لینڈ کے علاقہ جات
سرکاری نام
Kainuu
قومی نشان
Kainuu on a map of Finland
Kainuu on a map of Finland
ملکفن لینڈ
Historical provinceOstrobothnia
رقبہ
 • کل24,452.85 کلومیٹر2 (9,441.3 میل مربع)
آبادی (2009)
 • کل79,975
منطقۂ وقتمشرقی یورپی وقت (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت)مشرقی یورپی گرما وقت (UTC+3)
آیزو 3166 رمزFI-05
NUTS134
Regional birdSiberian Jay (Perisoreus infaustus)
Regional fishEuropean smelt (Osmerus eperlanus)
Regional flowerHeather (Calluna vulgaris)
ویب سائٹkainuu.fi

کاینو (انگریزی: Kainuu) فن لینڈ کا ایک فن لینڈ کے علاقہ جات جو فن لینڈ میں واقع ہے۔[1]

کاینوفن لینڈ کے 19 علاقوں میں سے ایک ہے۔ کاینو کی حدیں شمالی اوستروبوثنیہ، شمالی ساوونیا اور شمالی کاریلیا سے ملتی ہیں۔ مشرق میں روس کی سرحد ہے۔

ثقافتی اعتبار سے کاینو مشرقی فن لینڈ کی ثقافتی میراث سے تعلق رکھتا ہے۔ کاینو کا لہجہ ساوونین اور کاریلین لہجوں سے مماثل ہے۔

جغرافیہ

[ترمیم]

کاینو کا رقبہ 24,452.85 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 79,975 افراد پر مشتمل ہے۔

کاینو کی نباتات کا بڑا حصہ بوریل جنگلات پر مشتمل ہے۔ کاینو کے جنگلات میں زیادہ تر برچ، پائن اور صنوبر کے درخت ملتے ہیں۔ اس علاقے میں جھیلیں، پہاڑیاں اور وسیع جنگلات موجود ہیں جہاں بہت کم انسان رہتے ہیں۔

علاقے کی سب سے بڑی جھیل اولُو یروی ہے جس کا رقبہ 928 مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے اور یہ جھیل فن لینڈ کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کے ساحل، کھلے پانی اور جزائر کا تعلق وآلا، پالتامو اور کایانی کی بلدیات سے ہے۔

کاینو کا سب سے اونچا مقام ایسو تُواومی وآرا ہے جو سطح سمندر سے 385 میٹر بلند ہے۔ یہاں کا موسم کچھ ایسا ہے کہ سردیوں میں سخت سردی اور گرمیوں میں سخت گرمی پڑتی ہے۔ تین بڑے شہر کایانی، وُواو کتّی (سوتکامو) اور کوہمو ہیں۔

بلدیات

[ترمیم]

کاینو میں آٹھ بلدیات پائی جاتی ہیں جن میں سے دو کو شہر کا درجہ ملا ہوا ہے:

کایانی کے ماتحت علاقے اور آبادی:

کایانی (شہر) 37664

پالتامو 3493

ریستی یروی 1356

سوتکامو 10526

کیہُس کے ماتحت علاقے اور آبادی:

ہُرنوسالمی 2432

کُہمو 8820

پُواولنکا 2784

سُواومُس سالمی 8342

کاینو کا انتظامی صدر مقام کایانی ہے۔

وآلا کی سابقہ بلدیہ 2016 سے شمالی اوستروبوثنیہ کا حصہ بن گئی ہے۔

معیشت

[ترمیم]

کاینو کے علاقے میں 2012 میں کل 29722 ملازمتیں تھیں۔ ان میں سب سے بڑا شعبہ خدمات کا ہے جس میں 21915 افراد کام کر رہے تھے۔ دوسرے نمبر پر صنعت اور تعمیرات کا شعبہ تھا جس میں 5243 فراد کام کرتے تھے جبکہ زراعت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 2228 تھی۔ ان تین شعبوں سے ہٹ کر مختلف ملازمتوں کی تعداد 336 تھی۔

2014 میں کاینو میں بے روزگاری کی شرح 16 فیصد سے زیادہ تھی جو ملکی شرح 12 اعشاریہ 4 سے زیاہ تھی۔ کاینو میں 4301 فرمیں کام کرتی ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد زراعت، جنگلات اور ماہی گیری، تجارت اور تعمیرات کے شعبوں میں ہے۔ سب سے کم افراد تعلیم، کان کنی اور مواصلات کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔

تعلیم

[ترمیم]

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں علاقائی تعلیم کی شرح 67 اعشاریہ 4 فیصد ہے جو قومی اوسط یعنی 69 اعشاریہ 4 سے کم ہے۔ فن لینڈ کے 19 علاقہ جات میں کاینو نیچے سے 8ویں نمبر پر ہے۔

کاینو میں اعلیٰ تعلیم کے کئی ادارے ہیں جو کایانی کے شہر میں واقع ہیں جو کایانی یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز، آئیکوپا اور کائینو ووکیشنل کالج ہیں۔ اکثر بلدیات اور قصبوں میں ثانوی تعلیم کے ادارے موجود ہیں۔

کایانی یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز تعلیم، تحقیق، ترویج اور اختراع کے لیے سہولیات مہیا کرتی ہے جو فعال سیاحت، نرسنگ اور صحت، بزنس اور اختراع، انفارمیشن سسٹم اور مکینیکل انجینیرنگ کے شعبوں سے متعلق ہے۔ اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد 2000 ہے جبکہ یونیورسٹی میں 235 افراد کام کرتے ہیں۔

آئیکوپا کایانی یونیورسٹی اور اولُو یونیورسٹی سے منسلک ہے اور بالغان اور اعلیٰ تعلیم مہیا کرتا ہے۔ اس ادارے میں تعلیم، مہارت، تحقیق اور ترویج کو اعلیٰ تعلیمی درجات میں پڑھایا جاتا ہے۔

کاینو ووکیشنل کالج کا مقصد تربیت، ووکیشنل اور بنیادی مہارت مہیا کرنا ہے جو نوجوانوں اور بالغان کے لیے یکساں مفید ہوں اور یہاں لگ بھگ 2600 افراد زیر تعلیم ہیں۔ یہ ادارہ چھ مختلف شعبوں میں تعلیم دیتا ہے جہاں طلبہ و طالبات اور بالغان کو ایک جیسی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس میں ٹیکنالوجی اور نقل و حمل، سیاحت، کیٹرنگ اور ڈومیسٹک سروسز، فطری ذرائع، صحت عامہ، ثقافت اور بزنس اور ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

نقل و حمل

[ترمیم]

کاینو میں 4732 کلومیٹر طویل سڑکوں کا نظام ہے اور ہر 1000 افراد کے پاس 505 کاریں ہیں۔

فضائی ٹریفک کے درجے میں کاینو میں ہوائی مسافروں کی تعداد 81854 تھی جن میں سے 3873 بین الاقوامی مسافر تھے۔ کایانی اس علاقے کا واحد بڑا ہوائی اڈا ہے جو کایانی کے وسط سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

کایانی ریلوے اسٹیشن کاینو کے علاقے کا مرکز ہے اور یہاں مسافر ٹرینوں کے علاوہ مال بردار ٹرینیں بھی چلتی ہیں۔ لائن نمبر 13 ہلسنکی اور کایانی کو جبکہ لائن نمبر 14 اے اولُو اور کونتیومیکی کو ملاتی ہے۔

سیاحت اور ثقافت

[ترمیم]

کاینو کی معیشت میں سیاحت کی بہت اہمیت ہے۔ سیاحت کے لیے دو اہم موسم ہیں جو سردی اور گرمی کے موسم ہیں۔ سردیوں میں زیادہ سیاح آتے ہیں۔ سب سے زیادہ سیاح کاینو جولائی میں رات بسر کرنے آتے ہیں۔ 2014 میں سیاحوں نے یہاں کل 970953 راتیں بسر کی تھیں۔ ہر سال سیاحوں کی زیادہ تر تعداد ملکی سیاحوں کی ہوتی ہے جبکہ 9 سے 10 فیصد سیاح بیرون ملک سے آتے ہیں۔ بیرونی ملک سے آنے والے سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد روس سے آتی ہے۔

سرمائی کھیلوں اور سکی کے تین اہم مراکز پال یکہ، اُکوہلہ اور وُواو کتی ہیں۔ یہاں سکینگ، ڈاؤن ہل سکینگ اور ہائیکنگ کے علاوہ بھی دیگر کھیل کھیلے جا سکتے ہیں۔

کھیلوں کے مراکز سے ہٹ کر بھی سیاحوں کی دلچسپی کے لیے بہت کچھ موجود ہے جن میں سیاحوں کو فطری ماحول اور جنگلات کی سیر کرائی جاتی ہے۔ سیاحت کے دیگر اہم مقامات میں اولُویروی، کایانی اور ریستی یروی اہم ہیں۔

سیاحتی اعتبار سے اولُو یروی میں آبی اور سیاحتی حوالوں سے سیاحت کو اہمیت حاصل ہے۔

کاینو کے صدر مقام کا درجہ کایانی کو ملا ہوا ہے اور اس وجہ سے اسے علاقے میں مرکزی مقام حاصل ہے۔ سیاح چاہے ٹرین کے ذریعے یا ہوائی جہاز سے کاینو پہنچیں تو وہ پہلے کایانی ہی آتے ہیں۔

مقامی میڈیا

[ترمیم]

کاینو کے علاقے کا سب سے مشہور روزنامہ کاینون سانومت ہے جس کے روزانہ 50000 سے زائد قاری ہیں اور 16093 کاپیاں فروخت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی چھوٹے اخبارات بھی ہیں جو مفت تقسیم ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ تر مقامی نوعیت کی خبریں ہوتی ہیں۔ اس کی ایک مثال کوتی کایانی ہے جس کی ہر بدھ اور ہفتے کو 30276 تا 38369 کاپیاں چھپتی ہیں۔

مقامی ریڈیو اسٹیشن

[ترمیم]

ملک گیر چینلوں کے علاوہ کایانی میں دو علاقائی ریڈیو اسٹیشن ہیں۔ ریڈیو کایُوس پاپ موسیقی، خبریں اور حالات حاضرہ پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kainuu"