معلق مقناطیسی ریل
Appearance
یاماناشی جاپان میں JR-Maglev کا ایک منظر ، اس ریل نے تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ (world record) قائم کیا۔ |
مقناطیسی ریل یا معلق مقناطیسی ریل یا میگلو ٹرین ایک ایسی ریل گاڑی کو کہا جاتا ہے کہ جو مقناطیسی طاقت کے ذریعہ سے اپنی پٹری سے کچھ اوپر اٹھ کر یا معلق (levitate) ہو کر چلتی ہے۔ یہ ٹرین پہیوں کے ذریعہ پٹری پر نہیں بلکہ اپنے نیچے موجود زمین یا سطح سے کچھ اوپر اٹھ کر یا تیرتے ہوئے چلتی ہے۔ اس لیے اس نظام نقل و حمل میں رگڑ (friction) کی قوت نظریاتی طور پر صفر ہوجاتی ہے اور وہ گاڑی نہایت تیز رفتاری اور نہایت خاموشی سے سفر کرسکتی ہے۔