مندرجات کا رخ کریں

مادام ٹوساڈز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مادام ٹوساڈز

1761 میں فرانس میں پیدا ہونے والی مادام ٹوساڈز کے نام سے دنیا بھر میں کئی موم کے عجائب گھر موجود ہیں جو نہ صرف سیاحوں کے لیے کشش رکھتے ہیں بلکہ انھیں بہت سی معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔ مادام ٹوساڈز نپولین کی جنگوں کے دوران 1802 میں نقل مکانی کر کے برطانیہ آگئیں اور بقیہ زندگی وہیں گزاری۔ برطانیہ میں ہی ان کے اس فن کو شہرت ملی۔ 16 اپریل 1850ء کو ان کا انتقال ہوا۔ مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم دنیا کے آٹھ مختلف شہروں میں ہیں جن میں لندن اور واشنگٹن سر فہرست ہیں۔ جہاں دنیا کی مختلف اہم شخصیات کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔ ان عجائب گھروں میں سب سے پہلا میوزیم لندن میں قائم کیا گیا تھا اور اس میوزیم میں پاکستان کی سابق اور مقتول وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کا مجسمہ بھی موجود ہے۔