مادام تساؤ
مادام تساؤ ایک مومی عجائب گھر ہے جو لندن میں واقع ہے اور کئی بڑے شہروں میں اس کی شاخیں موجود ہیں۔ یہ عجائب گھر ایک موم تراش مَیری تساؤ (Marie Tussaud) نے قائم کیا۔
تاریخ
[ترمیم]مَیری تساؤ(1761 - 1850) سٹراس برگ، فرانس میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ سویزرلینڈ کے شہر برن میں ایک ڈاکٹر فیلپ کرٹیئس کے گھر میں ملازمہ تھیں، جو ایک طبیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر موم تراش بھی تھے۔ کرٹیئس نے ہی تساؤ کو مومی مجسمہ سازی کا فن سکھایا۔
تساؤ نے 1777ء میں پہلا مجسمہ بنایا جو والٹیئر کا تھا۔ انھوں نے [[روسو]] اور بنجمن فرینکلن سمیت اس وقت کے کئی مشہور افراد کے مجسمے بنائے۔ انقلابِ فرانس کے دوران تساؤ نے انقلاب کی بھینٹ چڑھنے والے کئی نمایاں لوگوں کے مجسمے بھی بنائے۔ اپنی یاد داشتوں میں وہ لکھتی ہیں کہ وہ لاشوں کے انبار میں سے بکھرے ہوئے سر اور چہرے تلاش کرتی تھیں تا کہ ان سے ’ موت کے چہرے‘ (Death Mask) بنا سکیں۔ ڈاکٹر فیلپ کے مرنے کے بعد ان کے بنائے ہوئے سارے مجسمے تساؤ کو وراثت میں مل گئے جنہں لے کر وہ اگلے 33 برس تک یورپ میں سفر کرتی رہیں۔ 1795ء میں فرینکو تساؤ کے ساتھ ان کی شادی ہوئی جس کی بدولت ان کے مجموعے کو موجودہ نام ’تساؤ‘ ملا۔ 1802ء میں وہ لندن چلی گئیں۔ فرانس اور برطانیہ کی جنگ کے باعث وہ واپس فرانس نہیں آ سکتی تھیں، اس لیے انھوں نے برطانیہ اور آئرلینڈ کا دورہ کیا اور اپنے مجموعے کی نمائش کی۔ لندن میں ان کا یہ مجموعہ پہلی دفعہ ’بیکر سٹریٹ‘ میں مستقل نمائش کے لیے رکھا گیا۔
1835ء تک مَیری نے بیکر سٹریٹ میں قیام اختیار کر لیا اور ایک مومی عجائب گھر کھولا۔ اس عجائب گھر کی پر کشش چیز ’چیمبر آف ہارر‘ یا ’خوف کا کمرہ‘ تھا جس میں انقلابِ فرانس کا شکار ہونے والے لوگوں اور مشہور قاتلوں اور مجرموں کے مجسمے تھے۔ مَیری تساؤ کے ہاتھ سے بنے کچھ مجسمے اب بھی موجود ہیں۔ اس گیلری میں تقریباً 400 مجسمے موجود تھے لیکن 1925ء کی آتشزدگی اور 1941ء میں ہونے والی جرمن بمباری نے ان میں سے بیشتر کو ختم کر دیا۔ تاہم مجسموں کے سانچے محفوظ رہے اور بعد میں ان تاریخی فن پاروں کو دوبارہ تخلیق کر لیا گیا۔ 1842ء میں مادام تساؤ نے اپنا ذاتی مجسمہ بنایا جو اب میوزیم کے داخلی دروازے پہ زیرِ نمائش ہے۔ مادام مَیری تساؤ 15 اپریل 1850ء کو نیند کی حالت میں وفات پا گئیں۔
جگہ کی کمی اور بیکر سٹریٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث1883ء میں ان کے پوتے( جوزف رینڈل) نے میوزیم کی موجودہ عمارت حاصل کی جو میریلیبون روڈ (Marylebone Road) پہ واقع ہے۔ 1884ء میں نمائش کے لیے نئی گیلریاں بھی کھولی گئیں جو کامیاب رہیں۔ مہنگائی اور وارثوں کے درمیان جھگڑوں کے باعث مادام تساؤ کئی بار تنازعات کا شکار رہا۔ آخر کار 1889ء میں ایڈوِن پوائزر (Edwin Josiah Poyser) سمیت کاروباری لوگوں کے ایک گروپ کو بیچ دیا گیا۔
مادام تساؤ کا مومی عجائب گھر اب لندن کی ایک نمایاں تفریح بن چکا ہے، جس کے مغربی حصے میں ’لندن کا سیارہ نما یا فلک نما‘ (London Planetarium) موجود ہے۔ میوزیم کی شاخیں کئی شہروں تک پھیلی ہوئی ہیں اور مزید بنائے جانے کا بھی منصوبہ ہے جن میں ایمسٹرڈیم، بلیک پول، بینکاک، برلن، دبئی، شنگھائی، لاس ویگاس، ماسکو، نیو یارک، ہالی وُوڈ، ہانگ کانگ، ہیمبرگ، ویانا اور واشنگٹن ڈی سی شامل ہیں۔ موجودہ مومی مجسموں میں تاریخی اور شاہی خاندان کے لوگ، فلمی ستارے، کھیلوں کی دنیا کے ستارے اور مشہور قاتل شامل ہیں۔ مادام تساؤ عجائب گھر اب ایک تفریحی کمپنی ’مرلن اینٹرٹینمنٹ‘ (Merlin Entertainments) کی ملکیت ہیں جنھوں نے اسے مئی 2007ء میں خرید لیا تھا۔ 2010ء میں مرلن اینٹرٹینمنٹ کی ’’تطویر ‘‘ (دبئی ہولڈنگ کی ماتحت کمپنی ) کے ساتھ شراکت داری ہوئی جس کے نتیجے میں دبئی میں مادام تساؤ کی شاخ کا اجرا ہو گا۔
مادام تساؤ کے مقامات
[ترمیم]شمالی امریکا
[ترمیم]یورپ
[ترمیم]ایشیا
[ترمیم]مادام تساؤ میں مجسمات کی فہرست
[ترمیم]سب سے زیادہ مشہور
[ترمیم]- ایڈولف ہٹلر
- ونسٹن چرچل
- Dolla Laurent
- امیتابھ بچن
- Alexis Thomas
- Asha Broughton
- An Turtle
- Andreas Papandreou
- Renee Haywood
- Sir George Seymour
- Ben Hana
- مصطفٰی کمال اتاترک
- رچرڈ سوم شاہ انگلستان
- بینظیر بھٹو
- بیانسے
- برٹنی سپیئرز
- کرسٹینا ایگولیرا
- Colin Farrell
- Constantine Karamanlis
- لیڈی ڈیانا
- Dr Hawley Harvey Crippen
- Davina McCall
- Eleftherios Venizelos
- ایلی میکفرسن
- جارج کلونی
- جارج ڈبلیو بش
- ہلک
- جینا جیمسن
- جینیفر لوپیز
- جیسکا سمپسن
- جولیا رابرٹس
- Kylie Minogue
- میڈونا
- میریلن مونرو
- موہن داس گاندھی
- نیلسن منڈیلا
- اوپرا ونفرے
- Ozzy Osbourne
- پیرس ہلٹن
- پیئرس بروسنن
- پوپ جان پال دوم
- ٹونی بلیئر
- سلمی حایک
- Samuel L. Jackson
- اسپائس گرلز
- Usher
- Van Helsing
- Victoria Beckham
- ولیم شیکسپیئر
- وڈی ایلن
کھیل شخصیات
[ترمیم]- Tobias Müller
- Jonah Lomu
- ڈیوڈ بیکہم
- Jonny Wilkinson
- آندرے اگاسی
- Arnold Palmer
- Babe Ruth
- Dale Earnhardt
- Derek Jeter
- Evander Holyfield
- Gary Lineker
- Jeff Gordon
- Joe Montana
- Lance Armstrong
- مائیکل جیفری جارڈن
- Michael Owen
- Michelle Kwan
- محمد علی (مکے باز)
- سچن ٹندولوکر
- Shaquille O'Neal
- Tiger Woods
- Björn Borg
- براین لارا
- ویو رچرڈز
- Martina Hingis
- José Mourinho
- Sven-Göran Eriksson
- مائیکل شوماکر
- Wayne Rooney
موسیقار
[ترمیم]- Ayumi Hamasaki (ہانگ کانگ)
- بیٹلز (نیو یارک، ہانگ کانگ، لندن)
- Bette Midler (لاس ویگاس، نیویارک)
- بیانسے (لاس ویگاس، نیو یارک، لندن)
- Billy Idol (لاس ویگاس)
- Bono (لاس ویگاس، نیویارک)
- برٹنی سپیئرز (لاس ویگاس، نیو یارک، لندن)
- Bruce Springsteen (لاس ویگاس، نیویارک)
- کرسٹینا ایگولیرا (لندن)
- ڈیوڈ بوئی (نیو یارک، لندن)
- Dean Martin (لاس ویگاس)
- ڈیبی رینالڈز (لاس ویگاس)
- ڈیانا راس (نیو یارک، لاس ویگاس)
- ایلٹن جان (لاس ویگاس، نیو یارک، لندن)
- ایلوس پریسلے (لاس ویگاس، ہانگ کانگ)
- Engelbert Humperdinck (لاس ویگاس)
- Frank Sinatra (لاس ویگاس، نیویارک)
- فریڈی مرکری (نیو یارک، لندن)
- Gloria Estefan (لاس ویگاس)
- Jay Chou (ہانگ کانگ)
- James Brown (لاس ویگاس)
- جینیفر لوپیز (لاس ویگاس، لندن)
- Jimi Hendrix (نیو یارک، لاس ویگاس، لندن)
- Joey Yung (ہانگ کانگ)
- Johnny Mathis (لاس ویگاس)
- Jon Bon Jovi (لاس ویگاس)
- Justin Hawkins
- Lenny Kravitz (لاس ویگاس)
- Liberace (لاس ویگاس)
- لنزی لوہان (نیویارک)
- Little Richard (لاس ویگاس)
- Liza Minnelli (لاس ویگاس)
- Kylie Minogue (لندن)
- لوئی آرمسٹرانگ (لاس ویگاس)
- لوچانو پاواروتی (لاس ویگاس، لندن)
- میڈونا (لاس ویگاس، ہانگ کانگ، نیو یارک، لندن)
- مائیکل جیکسن (لاس ویگاس، لندن)
- Mick Jagger (لاس ویگاس)
- Neil Sedaka (لاس ویگاس)
- Prince (لاس ویگاس)
- Sammy Davis Jr (لاس ویگاس)
- شکیرا (نیو یارک، لاس ویگاس)
- Shayne Ward (لندن)
- Stevie Wonder (لاس ویگاس)
- ٹینا ٹرنر (نیو یارک، لاس ویگاس)
- Tom Jones (لاس ویگاس، لندن)
- Tony Bennett (لاس ویگاس)
- ٹوپاک شکور (لاس ویگاس، لندن)
- Wayne Newton (لاس ویگاس)
فلمی شخصیات
[ترمیم]- ایشوریا رائے (لندن)
- شاہ رخ خان (لندن)
- سلمان خان (لندن)
- ہریتھک روشن (لندن)
- مائیکل کین (لندن)
- رابن ولیمز (لندن)
- Tom Baker (لندن)
- Kieran Wright (لندن)
- آرنلڈ شوارتزنگر (لاس ویگاس، لندن)
- Ben Affleck (لاس ویگاس)
- Bob Hope (لاس ویگاس، نیویارک)
- بریڈ پٹ (لاس ویگاس، ہانگ کانگ، لندن)
- Brandon Routh (نیو یارک سٹی)
- چارلی چیپلن (لندن)
- Cybill Shepherd (لاس ویگاس)
- David Jason (لندن)
- الزبتھ ٹیلر (لاس ویگاس، نیو یارک، لندن)
- George Burns (لاس ویگاس، نیویارک)
- جارج کلونی (لاس ویگاس)
- Gerard Depardieu (لاس ویگاس)
- جولیا رابرٹس (لاس ویگاس، نیویارک)
- Nicolas Cage (لاس ویگاس، لندن)
- Patrick Stewart (لاس ویگاس، لندن)
- The Rock (لاس ویگاس، لندن)
- جواین ووڈورڈ (لاس ویگاس)
- جوڈی فوسٹر (لاس ویگاس، ہانگ کانگ)
- جوڈی گارلینڈ (لاس ویگاس، نیویارک)
- Lance Burton (لاس ویگاس)
- میل گبسن (لاس ویگاس)
- میرل اسٹریپ (لاس ویگاس)
- پال نیومین (لاس ویگاس)
- شان کونری (لاس ویگاس، لندن)
- Shirley MacLaine (لاس ویگاس)
- میریلن مونرو (لاس ویگاس، نیو یارک، لندن)
- سیلویسٹر سٹالون (لاس ویگاس)
- Whoopi Goldberg (لاس ویگاس، نیو یارک، لندن)
- ول سمتھ (لندن)
- جان وین (لاس ویگاس)
- لوسیل بال (لاس ویگاس، نیویارک)
- سارہ مشیل گیلر (لاس ویگاس، لندن)
- Bae Yong Joon (ہانگ کانگ)
- امیتابھ بچن (لندن)
- جینیفر لوپیز (لاس ویگاس)
- Zac Efron (لندن)
مضبوط شخصیات
[ترمیم]- Al Roker (نیویارک)
- Bugsy Siegel (لاس ویگاس، نیویارک)
- Blue Man Group (لاس ویگاس)
- Buzz Aldrin (لاس ویگاس)
- Don King (لاس ویگاس)
- ایلی میکفرسن (لاس ویگاس)
- Hugh Hefner (لاس ویگاس)
- ایوانا ٹرمپ (لاس ویگاس)
- Jerry Springer (لاس ویگاس)
- Joan Rivers (لاس ویگاس)
- Josephine Baker (نیویارک)
- Larry King (لاس ویگاس، نیویارک)
- Monsters (لاس ویگاس))
- ریمبراں (ایمسٹرڈیم)
- نیل آرمسٹرانگ (لاس ویگاس)
- اوپرا ونفرے (لاس ویگاس، نیویارک)
- Robert Schuller (لاس ویگاس)
- Ryan Seacrest (لاس ویگاس)
- Siegfried & Roy (لاس ویگاس)
- Simon Cowell (لاس ویگاس، لندن، نیویارک)
- Wolfgang Puck (لاس ویگاس)
- Adrian Wägele (Leutkirch)
- Singapore Girl (لندن)
- جینا جیمسن (لاس ویگاس)
- Jamie Oliver (لندن)
- Yoko Ono (نیویارک)
- Shiloh Nouve
- انجلینا جولی
- بریڈ پٹ
دیگر
[ترمیم]- بنجمن فرینکلن (لاس ویگاس)
- četrnaesti Dalai Lama (نیو یارک، لندن)
- اسحاق رابین (لندن)
- Queen Beatrix (ایمسٹرڈیم)
- جارج ڈبلیو بش (لاس ویگاس، لندن)
- لیڈی ڈیانا (لاس ویگاس، نیو یارک، لندن)
- ابراہام لنکن (لاس ویگاس، نیویارک)
- جارج واشنگٹن (لاس ویگاس، نیویارک)
- جان ایف کینیڈی (لاس ویگاس، نیویارک)
- ملکہ ایلزبتھ مادر ملکہ (لندن)
- جیکولین کینیڈی اوناسس (لاس ویگاس، نیویارک)
- نپولین (لندن)
- صدام حسین (لندن)
مادام تساؤ لندن
[ترمیم]-
'Madame Tussaud' herself at 'Madame tussauds waxworks in London
-
Elizabeth II and Prince Philip
-
Nelson Mandela
-
Mohandas Karamchand Gandhi
-
Adolf Hitler
-
Marilyn Monroe
-
Sachin Ramesh Tendulkar
-
Benny Hill
-
Keira Knightley
-
Nevit
-
Lady Gaga
-
Charlie Chaplin
-
Angelina Jolie
-
Ayrton Senna
-
Pope John Paul
-
Alfred Hitchcock
-
Spiderman
-
Charles and Camila
-
The Beatles
-
Jack Sparrow - Johnny Depp
-
Kylie Minogue
حوالاجات
[ترمیم]انگریزی ویکیپیڈیا
بیرونی روابط
[ترمیم]- Madame Tussauds - ویب گاہ