مائیکل جیکسن
مائیکل جیکسن | |
---|---|
(انگریزی میں: Michael Jackson) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Michael Joseph Jackson) |
پیدائش | 29 اگست 1958ء [1][2][3][4][5][6][7] گری |
وفات | 25 جون 2009ء (51 سال)[8][9][10][11][12][4][5] لاس اینجلس [13][8] |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
مدفن | قبرستان فارسٹ لان میموریل پارک [14] |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
قد | 175 سنٹی میٹر [15] |
مذہب | یہوواہ کے گواہ [16] |
طبی کیفیت | برص |
زوجہ | لیزا میری پریسلے (26 مئی 1994–20 اگست 1996) |
والد | جو جیکسن |
والدہ | کیتھرین جیکسن |
بہن/بھائی | ریبی جیکسن ، جینٹ جیکسن ، لا ٹویا جیکسن ، جرمین جیکسن ، مارلن جیکسن ، رینڈی جیکسن ، جیکی جیکسن ، ٹیٹو جیکسن ، برینڈن جیکسن |
خاندان | جیکسن خاندان |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | پاپ موسیقی ، سول موسیقی ، رقص موسیقی ، ڈسکو ، راک موسیقی ، بلوز موسیقی ، ردھم اینڈ بلوز ، ہپ ہاپ موسیقی ، ہارڈ راک ، سامبا ، ڈانس پاپ |
نوع صوت | دھیوٹ |
آلہ موسیقی | صوت ، پیانو [17][18][19] |
پروڈکشن کمپنی | ایپک ریکارڈ ، سونی میوزک ، یونیورسل میوزک گروپ |
پیشہ | رقاص ، گلو کار-گیت نگار ، کاروباری شخصیت ، انسان دوست ، فلم ہدایت کار ، منظر نویس ، آپ بیتی نگار ، میوزک پروڈیوسر ، فلم اداکار ، اداکار ، کارجو ، ریکارڈنگ آرٹسٹ ، گلو کار [20]، صوتی اداکار [21]، آرٹ کولکٹر ، نغمہ نگار ، ماڈل ، شاعر ، نغمہ ساز ، موسیقی ترتیب کار ، کوریوگرافر |
مادری زبان | امریکی انگریزی ، انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | امریکی انگریزی ، انگریزی [22] |
شعبۂ عمل | پرفارمنگ آرٹس ، تماش کاری ، کمپوزنگ ، فلمی صنعت |
مؤثر | چارلی چیپلن ، ڈیانا راس ، بیٹلز |
اعزازات | |
گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2010) اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم |
|
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ[23][24] | |
السينما.كوم | السینما۔ کوم پر صفحہ |
درستی - ترمیم |
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار۔مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں انتیس اگست انیس سو اٹھاون کو پیدا ہوئے تھے۔ کنگ آف پاپ کے لقب سے پہچانے جانے والے مائیکل امریکی موسیقار اور گلوکار تھے۔ موسیقی سے لگاؤ کے باعث بہت کم عمر میں ہی اسٹار بننے کی جستجو میں لگ گئے اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔ ان کی موسیقی، رقص اورعوامی توجہ کی مرکز زندگی نے ان کو مقبول عام ثقافت کا چار دہایئوں تک مرکز بنائے رکھا۔
ان کے اعزازات میں گنیز بک برآئے عالمی ریکارڈ میں ایک سے زائد اندراجات، تیرہ گریمی اعزاز، 13 نمبر ایک گانے اور 750 ملین البم کی کاپیوں کی فروخت شامل ہیں۔
کیرئیر کا آغاز
[ترمیم]مائیکل جیکسن نے سنہ 1964ء میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کی تھی اور ابتدائی طور پر وہ اس گروپ میں طنبورہ اور بونگو بجاتے تھے۔ تاہم جلد ہی وہ اس گروپ کے مرکزِ نظر بن گئے اور مرکزی گلوکار کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
گلیڈی نائٹ اور بابی ٹیلر جیسے گلوکاروں نے جیکسن فائیو کو ریکارڈ لیبل کمپنی مو ٹاؤن کے سربراہ بیری گورڈے سے ملوایا اور ڈیٹرائٹ سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کے ساتھ جیکسن فائیو کی پہلی ریلیز ’آئی وانٹ یو بیک‘ سنہ 1969ء میں موسیقی چارٹس پر سرفہرست رہی۔ اس وقت مائیکل کی عمر صرف گیارہ برس تھی۔ آنے والے چھ برس میں اس گروپ نے اے بی سی، دا لو یو سیو اور آئی ول بی دیئر جیسے ہٹ نغمات بنائے۔
سولو البم
[ترمیم]’وذرڈْ آف اوز‘ کی شہری پس منظر میں پیشکش ’وز‘ کی تیاری کے دوران جیکسن کی ملاقات موسیقار کوئنسی جونز سے ہوئی۔ انھوں نے مائیکل کو اپنا سولو البم بنانے کو کہا اور اس فرمائش کا نتیجہ کلاسیک ڈسکو البم ’آف دی وال‘ کی صورت میں سامنے آیا۔ اس البم کی دس ملین کاپیاں فروخت ہوئیں اور اس میں 'ڈونٹ سٹاپ ٹل یو گٹ اینف' اور 'راک ودھ یو' جیسے مشہور گانے شامل تھے۔
تھرلر
[ترمیم]1982ء مائیکل جیکسن نے اپنا شہرۂ آفاق پاپ میوزک البم ’تھرلر‘ پیش کیا جس نے پاپ میوزک کی تشہیر کی نئی تاریخ رقم کی۔ اس البم کو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا جاتا ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس البم کی پینسٹھ ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اس البم کے نو گانوں میں سے سات میوزک چارٹس پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
مون واک
[ترمیم]1983ء میں مو ٹاؤن ٹی وی سپیشل میں مائیکل جیکسن نے تھرلر البم کے گیت 'بلی جین' پر رقص میں ایک نئی حرکت متعارف کروائی جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ اس حرکت کو بعد ازاں 'مون واک' کا نام دیا گیا۔ مون واک رقص ميں ناظر کی نظر کو دھوکا دینے والا ایک ایسا کرتب ہے جس میں رقاص بظاہر آگے کی طرف قدم اٹھاتا ہے لیکن بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے کی طرف جاتا ہے۔ مو ٹاؤن کے اس ٹیوی پروگرام کے اگلے ہی روز تھرلر کی فروخت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
بیڈ اور پلاسٹک سرجری
[ترمیم]1987ء میں اپنے البم بیڈ کی ویڈیو میں مائیکل سفید فام شکل میں نظر آئے جس سے یہ افواہیں زور پکڑ گئیں کہ انھوں نے پلاسٹک سرجری یا سکن بلیچنگ کرائی ہے۔ لیکن یہ افواہیں مائیکل کی مقبولیت کو نقصان نہ پہنچا سکیں اور ان کے البم ’بیڈ‘ کی تیس ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس البم کی مقبولیت کے بعد جیکسن نے اپنا پہلا سولو ٹور شروع کیا۔ ’بیڈ‘ کے کانسٹرس میں جہاں جادوئی کمالات اور لیزر کا استعمال تھا وہیں ایک موقع پر جیکسن ایک کرین پر شائقین کے سروں کے اوپر سے گزرتے بھی دکھائی دیے۔ اس ٹور کے اختتامی دنوں میں جیکسن نے اپنی سوانح حیات تحریر کی اور لکھا کہ
میں دنیا کے چند سب سے تنہا افراد میں سے ایک ہوں۔
ہیپ ہاپ
[ترمیم]ہپ ہاپ موسیقی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مائیکل جیکسن نے 1991ء میں اپنی نئی البم ’ڈینجرس‘ کے لیے موسیقار ٹیڈی رائلی کی خدمات حاصل کیں۔ شائقین اور ناقدین دونوں کو اگرچہ یہ البم زیادہ پسند نہ آئی لیکن اس میں مائیکل کے چند مشہور ترین گانے شامل تھے۔ ان گانوں میں بلیک اینڈ وائٹ، ریممبر دا ٹائم اور ان دا کلوزٹ شامل ہیں۔
اس البم کی تشہیر کے دوران جیکسن نے امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کو اپنی رینچ ’نیور لینڈ‘ پر مدعو کیا کہ وہ اپنا ایک شو وہاں سے پیش کریں جس میں مائیکل نے شرکت کی۔ اس شو کے دوران مائیکل نے بتایا کہ ان کے والد انھیں مارتے پیٹتے تھے، انھوں نے دو مرتبہ پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور ان کی کھال کی بدلتی رنگت کھال کے مساموں کو خراب کرنے والی ایک بیماری کا نتیجہ ہے۔
الزامات
[ترمیم]1993ء میں گیارہ سالہ بچے جوڈی چینڈلر کے اہلِ خانہ نے مائیکل پر بچے سے بدسلوکی کا الزام لگایا۔ مائیکل جیکسن نے ان الزامات سے انکار کیا تاہم لاس اینجلس پولیس نے مائیکل کے گھر پر اس وقت چھاپہ مارا جب وہ مشرقِ بعید کے ٹور پر تھا۔ بعد ازاں مائیکل نے اس بچے کے خاندان سے عدالت کے باہر ایک اندازے کے مطابق بیس ملین ڈالر کے عوض تصفیہ کر لیا۔ جوڈی چینڈلر کے والد نے ایک فون کال میں قبول کیا، مائیکل جیکسن معصوم تھا اور الظامات کا مقصد دولت موصول کرنا تھا۔
شادی
[ترمیم]1994 میں مائیکل نے آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی کر لی جو صرف انیس ماہ چل سکی۔ انیس سو ستانوے میں مائیکل جیکسن کو راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا اور انھوں نے غیر متوقع طور پر ایک نرس ڈیبی رو سے شادی کر لی جس سے ان کا بیٹا پرنس مائیکل پیدا ہوا۔ 1998ء میں ان دونوں کی ایک بیٹی پیرس مائیکل کیتھرین پیدا ہوئی جبکہ سنہ 1999ء میں مائیکل اور ڈیبی میں طلاق ہو گئی جبکہ بچے مائیکل کے پاس ہی رہے۔
مجسمے
[ترمیم]1995ء میں ایک ایسے وقت میں جب مائیکل کے سر سے پاپ موسیقی کے شہنشاہ کا تاج کھسک رہا تھا مائیکل نے یورپ میں اپنی نئی البم ’ہز سٹوری‘ کی تشہیر کے لیے اپنے قدآور مجسمے نصب کروائے۔ یہ البم ان کے مقبول ترین گانوں اور نئے گانوں کی سی ڈیز پر مشتمل تھی۔ اگلے برس مائیکل نے برٹ ایوارڈز میں اپنا ہٹ گانا ارتھ سونگ پیش کیا۔
شہرت میں کمی
[ترمیم]2003ء میں چھ برس کے عرصے میں تیار ہونے والی مائیکل کی نئی البم ’ان ونسبل‘ میوزک چارٹس پر صرف چھ ہفتے ہی ٹھہر سکی۔ اس البم کا صرف ایک گانا ’راک مائی ورلڈ‘ دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔ جیکسن نے تشہیر کی کمی کو البم کی ناکامی کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ کمی اس لیے ہوئی کیونکہ انھوں نے سونی کمپنی کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا۔
اسی دوران مائیکل کی ذاتی زندگی ایک بار پھر اس وقت خبروں میں آئی جب انھوں نے اپنے گیارہ ماہ کے بیٹے پرنس مائیکل کو کمبل میں لپیٹ کر ایک جرمن ہوٹل کی کھڑکی سے لٹکا دیا۔ ایک ٹی وی دستاویزی فلم میں مائیکل نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ساتھ سلاتے ہیں۔
گرفتاری
[ترمیم]2003ء میں پولیس نے ایک مرتبہ پھر مائیکل کی نیور لینڈ رینچ پر چھاپہ مارا اور اس کے بعد ایک چودہ سالہ لڑکے گیون آرویزو سے بدسلوکی کے الزام کے تحت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ مائیکل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور انھیں ہتھکڑی لگا کر تھانے لے جایا گیا۔
یہ مقدمہ پانچ ماہ تک چلا اور عدالت نے مائیکل کو بے قصور قرار دے دیا۔ اس مقدمے اور دیوالیہ ہونے کی خبروں کے بعد مائیکل نے بحرین میں سکونت اختیار کر لی۔.
واپسی
[ترمیم]2009ء مارچ میں مائیکل نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ پاپ میوزک کی دنیا میں آخری بار دوبارہ قدم رکھ رہے ہیں اور ان کی واپسی لندن میں پچاس کانسرٹس کے ایک ٹور کے ساتھ ہوگی۔ ان کانسرٹس کے ساڑھے سات لاکھ ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے اور ابتدائی چند دن میں تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ مئی میں اس پروگرام کے منتظمین نے ابتدائی چند شوز کی تاریخوں میں یہ کہہ کر ردوبدل کیا کہ مائیکل کو ریہرسلز کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ لیکن ان کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔ اور موت نے انھیں آ لیا۔
انتقال
[ترمیم]25 جون 2009ء کو ایک انجیکشن کے نتیجے میں جسم میں غیر معمولی مقدار میں پروپوفول نامی دوا کی وجہ سے حركت قلب بند ہو جانےكے باعث50 سال كى عمرميں لوس اينجلس ميں انتقال كر گئے۔
بیرونی روابط
[ترمیم]- دفتری ویب سائٹ
- مائیکل جیکسن انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس پر
- مائیکل جیکسنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mtv.com (Error: unknown archive URL) ایم ٹی وی پر
- مائیکل جیکسن فیس بک پر
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118711083 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Jackson, Michael, 1958-2009 — بنام: Michael Jackson — ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64467gw — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Michael Jackson — بنام: Michael Jackson — فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/38746353 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/75665 — بنام: Michael Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/15885 — بنام: Michael Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Michael Jackson — Nederlandse Top 40 artist ID: https://www.top40.nl/top40-artiesten/michael-jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Michael Joseph Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Michael Jackson Artist Biography by Steve Huey — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جولائی 2015 — اقتباس: on the afternoon of June 25, 2009, he was found unresponsive at his home. Jackson was rushed to the UCLA Medical Center, where he was pronounced dead at the age of 50. His death was later ruled a homicide, the result of ingesting a lethal amount of prescription drugs.
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118711083 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12088047p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64467gw — بنام: Michael Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/38746353 — بنام: Michael Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118711083 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://www.europe1.fr/culture/exclusif-voici-lemplacement-exact-du-tombeau-de-michael-jackson-3906414
- ↑ https://www.imdb.com/name/nm0001391/bio
- ↑ https://www.latimes.com/archives/la-xpm-1987-06-07-me-1060-story.html
- ↑ یوٹیوب ویڈیو آئی ڈی: https://www.youtube.com/watch?v=ZkhOXXhSIhU
- ↑ یوٹیوب ویڈیو آئی ڈی: https://www.youtube.com/watch?v=Kxz9t-MHHIs
- ↑ AllMusic album ID: https://www.allmusic.com/album/mw0000123992
- ↑ https://cs.isabart.org/person/79015 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ Behind The Voice Actors person ID: https://www.behindthevoiceactors.com/Michael-Jackson/ — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اپریل 2021
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/60055907
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/f27ec8db-af05-4f36-916e-3d57f91ecf5e — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2021
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/15885 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اکتوبر 2021
- 1958ء کی پیدائشیں
- 29 اگست کی پیدائشیں
- 2009ء کی وفیات
- 25 جون کی وفیات
- صفحات مع خاصیت MICHAELJACKSON
- Facebook ID ویکی ڈیٹا کی طرح
- مائیکل جیکسن
- اکیسویں صدی کی امریکی کاروباری شخصیات
- اکیسویں صدی کے امریکی گلوکار
- اکیسویں صدی کے امریکی مصنفین
- امریکی انسانیت پسند
- امریکی پاپ گلوکار
- امریکی رقص موسیقار
- امریکی مرد فلمی اداکار
- امریکی مرد گلوکار
- امریکی میر رقص
- امریکی ہمدرد عوام
- انڈیانا کے گلوکار
- ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز فاتحین
- بریت شدہ ملزمان جنسی جرائم
- بیسویں صدی کی امریکی کاروباری شخصیات
- بیسویں صدی کے امریکی گلوکار
- بیسویں صدی کے امریکی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے امریکی مصنفین
- سانتا باربرا کاؤنٹی، کیلیفورنیا کی شخصیات
- کیلیفورنیا کی کاروباری شخصیات
- کیلیفورنیا کے گلوکار
- کیلیفورنیا میں حادثاتی اموات
- گریمی ایوارڈ فاتحین
- گیری، انڈیانا کی ثقافت
- گیری، انڈیانا کے مصنفین
- اکیسویں صدی کی امریکی مرد موسیقار
- کیلیفورنیا کے مصنفین
- بیسویں صدی کی امریکی مرد موسیقار
- لیڈ گٹارسٹز
- اکیسویں صدی کے مرد گلوکار
- بیسویں صدی کے مرد گلوکار
- امریکی راک گلوکار
- انڈیانا کی کاروباری شخصیات
- جدید رقاص
- افریقی-امریکی ریکارڈ پروڈیوسر
- جیکسن خاندان (شو بزنس)
- گریمی لیجنڈ ایوارڈ یافتگان
- گیری، انڈیانا کی تاریخ
- امریکی راک نغمہ نگار
- جیکسن 5 کے ارکان
- امریکی مرد نغمہ نگار
- ہولمبی ہلز، لاس اینجلس کی شخصیات
- امریکی ڈسکو گلوکار
- امریکی پاپ راک گلوکار
- امریکی میوزک انڈسٹری کے ایگزیکٹوز
- ڈانس پاپ موسیقار
- برٹ ایوارڈ یافتگان
- موٹاون فنکار
- نیو جیک سوئنگ موسیقار
- افریقی-امریکی مرد گلوکار
- عالمی ریکارڈ گیر
- امریکی غیر منافع بخش کاروباری شخصیات
- افریقی-امریکی نغمہ نگار
- میوزک ویڈیو شریک ہدایت کار
- امریکی فنک گلوکار
- افریقی-امریکی کاروباری شخصیات
- افریقی-امریکی راک گلوکار
- افریقی-امریکی میر رقص
- گیری، انڈیانا کے موسیقار
- آئرلینڈ میں امریکی تارکین وطن
- افریقی-امریکی مرد رقاص
- ورلڈ میوزک ایوارڈ یافتگان
- امریکی مرد پاپ گلوکار
- سابقہ یہوواہ کے گواہ
- کیلیفورنیا کے رقاص
- بیسویں صدی کی افریقی امریکی شخصیات
- کیلیفورنیا کے نغمہ نگار
- کیلیفورنیا کے ریکارڈ پروڈیوسر
- انڈیانا کے رقاص
- اکیسویں صدی کی افریقی امریکی شخصیات
- انڈیانا کے نغمہ نگار
- انڈیانا کے ریکارڈ پروڈیوسر
- امریکی مرد رقاص
- ایپک ریکارڈز کے فنکار
- کیلیفورنیا میں منشیات متعلقہ اموات
- بیسویں صدی کے افریقی-امریکی مرد گلوکار
- اکیسویں صدی کے افریقی-امریکی مرد گلوکار
- امریکی سول گلوکار