علاحدگی
قریبی رشتے |
---|
سرگرمیاں |
اختتام |
علاحدگی یا علیحدگی (انگریزی: Breakup)، رشتہ ٹوٹنے کے عمل کو کہتے ہیں،[1][2]یہ قربت کے رشتے کا موت کے علاوہ کسی اور ذریعے سے اختتام ہے۔ یہ حرکت عام طور سے کسی کو چھوڑ دینا یا اپنی زندگی سے الگ کر دینا قرار دی جاتی ہے، خاص طور پر جب یہ کسی ساتھی کی جانب سے اپنے دوسرے ساتھی کے لیے منفی شکل میں سامنے آئے۔[3][4][5][6] یہ اصطلاح عام طور شادی شدہ جوڑوں پر اطلاق نہیں کرتی جہاں بریک اپ کو عمومًا علاحدگی یا طلاق کا نام دیا جاتا ہے۔
منفی اثرات
[ترمیم]کئی بار لوگ دفاتر، تعلیم گاہوں اور محلے داری میں ہم نشینی اور ساتھ اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے ایک دوسرے سے دل لگا بیٹھتے ہیں، جس کی وجہ سے ایک الفت کا رشتہ شروع ہو جاتا ہے۔ تاہم اس طرح کے رشتے کئی بار پائیدار نہیں ہوتے۔ محبت کے ساتھ ہی بریک اپ یعنی پیار میں دل ٹوٹنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے اور ایسے میں ایک ہی جگہ یا ایک ہی ٹیم میں رہنے یا ساتھ کام کرتے ہوئے اس بریک اپ کو جھیلنا بہت مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ سوچ لیں کہ بریک اپ کے بعد اپنے سابق محبوب کا ہر روز کس طرح سامنا کریں گے اور کیا آپ اس شخص سے ایک عام ساتھی جیسا برتاؤ کر پائیں گے[7]، یہ اکثر لوگوں کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ اس میں کئی بار کم زور دل والا یا حد سے زیادہ محبت والا شخص بالکل ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ کسی کام میں دل نہیں لگا سکتا ہے اور کئی بار خود کشی کی بھی نوبت آ سکتی ہے جب کہ محبت کا ایک فریق چپ چاپ الگ ہو کر دوسری زندگی جی لیتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Breakup"۔ Dictionary.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-28
- ↑ "Breakup"۔ Dictionary.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-28
- ↑ "dump | meaning of dump in Longman Dictionary of Contemporary English | LDOCE"۔ www.ldoceonline.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-22
- ↑ "DUMP (verb) definition and synonyms | Macmillan Dictionary". www.macmillandictionary.com (انگریزی میں). Retrieved 2020-07-22.
- ↑ "Dump definition and meaning | Collins English Dictionary". www.collinsdictionary.com (انگریزی میں). Retrieved 2020-07-22.
- ↑ "DUMP | meaning in the Cambridge English Dictionary". dictionary.cambridge.org (انگریزی میں). Retrieved 2020-07-22.
- ↑ دفتر میں پیار کے منفی اثرات