قربت کا رشتہ
قربت کا رشتہ (انگریزی: Intimate relationship) ایک بین شخصی رشتہ ہے جس میں جسمانی یا جذباتی قربت شامل ہو سکتی ہے۔[1] حالاں کہ قربت کے رشتے سے اکثر جنسی تعلق مراد ہوتا ہے[2]، مگر یہ تعلق کئی غیر جنسی بھی ہو سکتا ہے، اس میں خاندان، ایل خانہ، دوست اور ملاقاتی شامل ہو سکتے ہیں۔[2][3]
قربت اور نزدیکی
[ترمیم]ماہرین کی رائے میں قربت جنسی تعلق سے کہیں زیادہ ساتھ اکٹھاپن کے احساس کا اشارہ دیتا ہے۔ ساتھی کے رشتے چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اس میں ہمیشہ تازگی بنی رہنا چاہیے اس کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ ساتھ وقت خواب گاہ میں ہی گزارا جائے۔ اپنے ساتھی کے ساتھ باورچی خانے میں مدد کرا سکتے ہیں، گھر کے کاموں میں مدد کر رکتے ہیں۔ ٹی وی رموٹ کے لیے لڑنے کی جگہ آپ ان کے ساتھ دلچسپ دماغی کھیل کھیل سکتے ہیں۔ اس طرح کی چھوٹی۔چھوٹی کوششیں رشتے کو آہستہ آہستہ کافی مضبوط بنا دیتی ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق وہ جوڑے جو ساتھ میں بورڈ گیم یا مصوری کی کلاسیں لیتے تھے، ان کے جسم میں آکسیٹوسن نام کا ہارمون زیادہ بنتا تھا۔ آکسیٹوسن کو محبت کا ہارمون کہا جاتا ہے۔ ایسا کرنے والے جوڑوں کا رشتہ کافی مضبوط تصور کیا جاتا ہے۔[4]
مزید دیکھیے
[ترمیم]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ DW Wong، KR Hall، CA Justice، L Wong (2014)۔ Counseling Individuals Through the Lifespan۔ سیج پبلی کیشنز۔ ص 326۔ ISBN:978-1483322032۔
Intimacy: As an intimate relationship is an interpersonal relationship that involves physical or emotional intimacy. Physical intimacy is characterized by romantic or passionate attachment or sexual activity.
- ^ ا ب JM Ribbens، M Doolittle، SD Sclater (2012)۔ Understanding Family Meanings: A Reflective Text۔ پالیسی پریس۔ ص 267–268۔ ISBN:978-1447301127
- ↑ VJ Derlega (2013)۔ Communication, Intimacy, and Close Relationships۔ ایلسیویئر۔ ص 13۔ ISBN:978-1483260426
- ↑ پارٹنر کے ساتھ کریں یہ کام، رشتے میں آئے گی بیحد قربت