سینسرشپ
سینسرشپ سے مراد عوامی رائے، مواصلات، یا کسی بھی طرح کی معلومات کو دبانا ہے۔ اس عمل کی عموماً یہ توجیہ پیش کی جاتی ہے کہ اس طرح کا مواد قابل اعتراض، نقصان دہ، حساس، یا کسی گروہ کے لئے"تکلیف دہ" ہوتا ہے۔ [1][2][3] سینسرشپ حکومتیں،نجی ادارے، یا دیگر معتدر ادارے کر سکتے ہیں۔[4]
حکومتیں بعض اوقات سنسرشپ کا مرتکب ہوتی ہیں۔ نجی ادارے یا دیگر گروہ حکومت سےسنسرشپ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ [4] جب کوئی فرد مثلاً ایک مصنف یا دوسرا تخلیق کار اپنے تخلیق یا تقریر کی خود سینسرشپ کرے تو اسے خود سینسرشپ کہا جاتا ہے۔ عوامی سینسرشپ ذرائع ابلاغ بہت سارے شعبوں میں ہو سکتی ہے، بشمول رائے، کتابیں، موسیقی، فلمیں، اور دیگر فنون، پریس ریڈیو، ٹیلی ویژن، اور انٹرنیٹ، ان پر پابندی لگانے کے لئےقومی سلامتی سمیت دیگر بہت ساری توجیحات پیش کی جاتی ہیں، جیسے کہ فحاشی، فحش نگاری اور نفرت انگیز تقریر پر قابو پانے، بچوں یا دیگر کمزور گروہوں کی حفاظت، سیاسی یا مذہبی نظریات کو فروغ دینے یا محدود کرنے، اور بدزبانی اور توہین کو روکنے کے لیے۔ سینسرشپ سے متعلق مخصوص قواعد و ضوابط قانونی دائرہ اختیار اور/یا نجی تنظیموں کے درمیان مختلف ہوتے ہیں۔
فہرست متعلقہ مضامین برازیل
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "censorship noun"۔ Merriam-Webster۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2019
- ↑ "cen·sor·ship"۔ The American Heritage Dictionary of the English Language۔ 31 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2019
- ↑ "Definition of censorship in English"۔ Oxford Dictionaries۔ Oxford University Press۔ September 26, 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2019
- ^ ا ب "What Is Censorship"۔ ACLU