مندرجات کا رخ کریں

سوانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تنزانیہ، مشرقی افریقہ میں ایک درختوں سے بھرپور سوانا (ترنگائر قومی پارک
جنوبی افریقہ میں ایک گھاس کے میدان والا سوانا (کروگر نیشنل پارک

سوانا یا سوانہ ایک مخلوط جنگلاتی زمین اور گھاس کا میدان (یعنی گھاس پھونس سے بھرا جنگل) ماحولیاتی نظام ہے، جس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں درخت ایک دوسرے کافی دور ہوتے ہیں تاکہ آسمان نظر آتا رہے۔ کھلا کھلا ماحول بنیادی طور پر گھاس اور جڑی بوٹیوں پر مشتمل تہ کو خوراک کے لیے سورج کی روشنی کی مناسب مقدار زمین تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ [1] [2] [3] دائرہ المعارف برٹانیکا کے مطابق، سوانا کی چار شکلیں ہیں؛ سوانا جنگلاتی زمین، جہاں درخت اور جھاڑیاں ہلکی چھتری بناتی ہیں، بکھرے ہوئے درختوں اور جھاڑیوں کے ساتھ درختوں والا سوانا، بکھری ہوئی جھاڑیوں کے ساتھ جھاڑیوں والا سوانا اور گھاس کا سوان،ا جہاں درخت اور جھاڑیوں کا کوئی وجود نہیں ہوتا ہے۔ [4]

سوانا درختوں کی گنجان آبادی کے باوجود کھلی چھتری کو برقرار رکھتے ہیں۔ [5] یہ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ سوانا، وسیع پیمانے پر فاصلہ پر بکھرے ہوئے درختوں کی خصوصیت ہے۔ تاہم، بہت سے سوانا ایسے بھی ہوتے ہیں، جہاں درختوں کی گنجانیت زیادہ ہوتی ہے اور درختوں میں عام جنگلات کی نسبت زیادہ فاصلہ ہوتا ہے۔ [6] [7] [8] [9] جنوبی امریکی سوانا کی اقسام سیراڈو سینسو اسٹریکٹو اور سیراڈو ڈینسے میں، درختوں کی کثافت عام طور پر جنوبی امریکا کے استوائی جنگلات میں پائے جانے والے درختوں سے ملتی جلتی یا اس سے زیادہ ہوتی ہے، [6] [8] [9] جو 800 سے 3300 درخت فی ہیکٹر اور 800 سے 2000 درخت فی ہیکٹر کے ساتھ ملحقہ جنگلات تک ہوتی ہے۔ اسی طرح گنی کے سوانا میں یہ کثافت 129 درخت فی ہیکٹر،  دریائی جنگلات میں 103 درخت فی ہیکٹر، [7] جبکہ مشرقی آسٹریلوی اسکلیروفل جنگلات میں درختوں کی اوسط کثافت تقریباً 100 درخت فی ہیکٹر ہے، جو اسی خطے میں سوانا کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ [10]

سوانا موسمی پانی کی دستیابی کی خصوصیت رکھتے ہیں، بارش کی اکثریت ایک موسم تک محدود ہوتی ہے۔ جبکہ وہ کئی قسم کے بائیومز سے وابستہ ہوتے ہیں اور اکثر جنگل اور صحرا یا گھاس کے میدان کے درمیان عبوری زون میں ہوتے ہیں، حالانکہ یہ زیادہ تر صحرا سے جنگل کے درمیان منتقل ہوتے ہیں۔ [11] سوانا زمین کے تقریباً 20 فیصد رقبے پر محیط ہے۔ شمالی امریکا میں سرسبز خطوں prairies اور یوریشیا کے اسٹیپس کے برعکس، جن میں سخت سردیوں کو برداشت کرنے کی خاصیت ہوتی، سوانا زیادہ تر گرم آب و ہوا والے علاقوں میں واقع ہیں، جیسے افریقہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جنوبی امریکا اور ہندوستان میں۔ [12]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Anderson, Roger A., Fralish, James S. and Baskin, Jerry M. editors.1999. Savannas, Barrens, and Rock Outcrop Plant Communities of North America. Cambridge University Press.
  2. McPherson, G. R. (1997). Ecology and management of North American Savannas. Tucson, AZ: University of Arizona Press.
  3. Patricia A. Werner، B. H. Walker، P. A Stott (1991)۔ "Introduction"۔ $1 میں Patricia A. Werner۔ Savanna Ecology and Management: Australian Perspectives and Intercontinental Comparisons۔ Oxford: Blackwell Publishing۔ ISBN 978-0-632-03199-3 
  4. Smith, Jeremy M.B.. "savanna". Encyclopedia Britannica, 5 Sep. 2016, https://www.britannica.com/science/savanna/Environment. Accessed 17 September 2022.
  5. Alexandro Solórzano, Jeanine Maria Felfili 2008 "Comparative analysis of the international terminaoolgy for cerrado" IX Symposio Nacional Cerrado 13 a 17 de outubro de 2008 Parlamundi Barsilia, DF
  6. ^ ا ب Manoel Cláudio da Silva Jánior, Christopher William Fagg, Maria Cristina Felfili, Paulo Ernane Nogueira, Alba Valéria Rezende, and Jeanine Maria Felfili 2006 "Chapter 4. Phytogeography of Cerrado Sensu Stricto and Land System Zoning in Central Brazil" in "Neotropical Savannas and Seasonally Dry Forests: Plant Diversity, Biogeography, and Conservation" R. Toby Pennington, James A. Ratter (eds) 2006 CRC Press
  7. ^ ا ب Abdullahi Jibrin 2013 "A Study of Variation in Physiognomic Characteristics of Guinea Savanna Vegetation" Environment and Natural Resources Research 3:2
  8. ^ ا ب Erika L. Geiger, Sybil G. Gotsch, Gabriel Damasco, M. Haridasan, Augusto C. Franco & William A. Hoffmann 2011 "Distinct roles of savanna and forest tree species in regeneration under fire suppression in a Brazilian savanna" Journal of Vegetation Science 22
  9. ^ ا ب Scholz, Fabian G.; Bucci, Sandra J.; Goldstein, Guillermo; Meinzer, Frederick C.; Franco, Augusto C.; Salazar, Ana. 2008 "Plant- and stand-level variation in biophysical and physiological traits along tree density gradients in the Cerrado", Brazilian Journal of Plant Physiology
  10. Tait, L 2010, Structure and dynamics of grazed woodlands in North-eastern Australia, Master of Applied Science Thesis, Central Queensland University, Faculty of Science, Engineering and Health, Rockhampton.
  11. "Savanna"۔ Ask a Biologist۔ 25 May 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2022 
  12. "The grassland biome"۔ UCMP۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2022