رودبارجزائر
Appearance
(رودبار جزائر سے رجوع مکرر)
رقبہ 75 مربع میل۔ یہ جزائر انگلش چینل میں فرانس کے شمال مغربی ساحل سے کچھ دور واقع ہیں۔ جرسی اور الڈرنی اور سارک بڑے بڑے جزیرے ہیں۔ آب و ہوا معتدل اور زمین زرخیز ہے۔ سبزیاں پھل اور پھول کثرت سے پیدا ہوتے ہیں۔ جو انگلستان کو بھیجے جاتے ہیں۔ نارمنوں نے ان جزائر کو فتح کیا اور اس وقت سے انگریزوں کے قبضے میں چلے آتے ہیں۔ یہاں کی سرکاری زبان فرانسیسی ہے گو انگریزی زبان بھی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ جزائر کے قوانین الگ ہیں انگزیری پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا یہاں اطلاق نہیں ہوتا، جب تک کہ پارلیمنٹ میں خاص طور پر اس کی صراحت نہ کر دی جائے۔ 1940ء میں جرمنوں نے ان جزائر پر قبضہ کر لیا تھا جو 1945ء تک قائم رہا۔
ویکی ذخائر پر رودبارجزائر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |