روبن گھوش
روبن گھوش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 ستمبر 1937ء بغداد |
وفات | 13 فروری 2016ء (79 سال) ڈھاکہ |
شہریت | عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش |
مذہب | مسیحیت |
زوجہ | شبنم (1964–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | نغمہ ساز |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات[1] | |
درستی - ترمیم |
روبن گھوش پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار ہیں۔ 70 اور 80 کی دہائی میں مغربی پاکستان اور مشرقی پاکستان میں بننے والی فلموں کے موسیقار ہیں۔ مشہور اداکارہ اداکارہ شبنم ان کی اہلیہ ہیں۔ رابن گھوش بنگلہ دیش میں مقیم تھے اور ان کا انتقال 13 فروری، 2016ء کو ڈھاکہ میں ہوا۔[2]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]روبن گھوش کے والد انٹرنیشنل ریڈ کراس سے منسلق تھے۔ ان کی عراق تعیناتی کے دوران 1939ء میں روبن گھوش کی پیدائش ہوئی اور چھ سال کی عمر میں وہ اپنے والدین کے ساتھ بنگال ،ڈھاکہ میں آ کر رہنے لگے۔ یہیں پر ان کو موسیقی میں دلچسبی پیدا ہوئی اور انھوں نے ڈھاکہ سے موسیقی میں تعلیم حاصل کی۔
گھریلو زندگی
[ترمیم]روبن گھوش نے اداکارہ شبنم سے شادی کی اور 1996ء میں وہ اور شبنم پاکستان سے بنگلہ دیش منتقل ہو گئے۔
فلمی کیرئیر
[ترمیم]روبن گھوش نے فلمی گانوں کے لیے موسیقی ترتیب دینے کا آغاز بنگالی فلموں سے کیا۔ 1961ء میں فلم "چندا" ان کے کیرئیر کی پہلی اردو فلم تھی۔ ان کے فنی کیرئیر کی سب سے مشہور فلم آئینہ ہے۔ اس کے علاوہ 'احساس'، 'امنگ'،'چکوری'،'چاہت'،شرافت'،'تلاش' اور 'بندش' کے موسیقار بھی روبن گوش تھے۔'جو ڈر گیا، وہ مر گیا' ان کی آخری پاکستانی فلم تھی۔[3]
نگار اعزاز
[ترمیم]روبن گھوش کو 6 مرتبہ نگار ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/8d3fddf4-99b2-4e30-9d28-236bc603d736 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
- ↑ نامور موسیقار روبن گھوش انتقال کرگئے - Pakistan - Dawn News
- ↑ نامور موسیقار روبن گھوش کو بچھڑے ایک سال گذر گیا - Entertainment - Dawn News
- 1937ء کی پیدائشیں
- 13 ستمبر کی پیدائشیں
- بغداد میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 2016ء کی وفیات
- 13 فروری کی وفیات
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- 1939ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے مرد موسیقار
- بنگالی شخصیات
- بنگالی موسیقار
- بنگالی نژاد پاکستانی شخصیات
- بنگلہ دیشی مسیحی
- بیسویں صدی کے مرد موسیقار
- پاکستانی مسیحی
- پاکستانی نغمہ ساز
- عراقی نژاد پاکستانی شخصیات
- عرب نژاد پاکستانی شخصیات
- بغداد کے موسیقار