آمد مسیح
آمد مسیح یہ مسیحیت میں ایک خاص عرصہ اور وقت ہوتا ہے جس میں یسوع مسیح کی پیدائش کا انتظار کرتے تھے۔ اور اب یسوع مسیح کے دوبارہ اس دنیا میں آنے کا اس عرصے میں انتظار کرتے ہیں۔ آمد انگریزی میں Adventus کہا جاتا ہے، اس اصطلاح کو مشرقی راسخ الاعتقاد کے یہاں صوم پیدائش بھی کہا جاتا ہے جو چالیس دن پر مشتمل ہوتا ہے۔[1]
آمد مسیح کا مطلب
[ترمیم]آمد مسیح یعنی یسوع مسیح کی اس دنیا میں دوبارہ آنا۔ آمد کے انتظار کا یہ عرصہ میلاد مسیح کا تذکرہ کرنے، یاد کرنے، ان کے لیے روزہ رکھنے اور ان کی آمد کے لیے نذر ماننے، وغیرہ میں گزارا جاتا ہے۔
مروجہ جشن
[ترمیم]کرسمس کا موسم شب کرسمس سے شروع ہو کر 6 جنوری تک جاری رہتا ہے۔ کرسمس سے پہلے کا وقت آمد مسیح کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مسیحی لوگ میلاد مسیح کا جشن یہودیوں کی اس خواہش کو یاد کر کے کرتے ہیں کہ وہ ایک مسیح کے طلب گار تھے۔ Advent کا لفظ لاطینی زبان کے لفظ adventus سے آتا ہے جو آمد یا دورے کے ہم معنی ہوتا ہے۔ مسیحی من میں دو آمدوں کا ذکر کرتے ہیں، ایک بیت اللحم میں، جو ہو چکا ہے اور دوسرا وہ جس کا اب بھی انہیں انتظار ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Articles on moral / morality from Orthodox Christian perspective.۔ "Fr. Patrick Henry Reardon -- The Origins of Advent"۔ orthodoxytoday.org۔ 13 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2017
- ↑ What is Advent? An Introduction to Advent