خاص خبریں
رپورتاژ
صحت
15 سے 49 سال کی عمر کے 84 کروڑ افراد ہرپیز یا شدید کھجلی اور چھالوں کی بیماری کا شکار ہیں جو دنیا بھر میں اس عمر کے لوگوں کی 20 فیصد آبادی ہے۔ ہر سیکنڈ میں کم از کم ایک فرد اس مرض میں مبتلا ہو رہا ہے اور عالمی معیشت کو اس سے سالانہ 35 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
عکس نامہ
قیامت خیز لمحات جب ایٹم بموں نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا
اس سال امن کا نوبیل انعام جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کو دیا گیا ہے۔ یہ تنظیم ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے گرائے گئے ایٹمی بموں سے ہونے والی تباہ کاریوں میں بچ جانے والے افراد جنہیں ہیباکوشا کہا جاتا ہے پر مشتمل ہے۔ نیہون ہیڈانکیو دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں کوشاں ہیں۔
دیگر خبریں
صحت
دنیا بھر میں برڈ فلو کے باعث 30 کروڑ سے زیادہ پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے طبی حکام نے بتایا ہے کہ اب یہ بیماری پرندوں کی چند اقسام تک ہی محدود نہیں بلکہ بہت سی دیگر انواع بھی اس کا شکار ہونے لگی ہیں۔
امن اور سلامتی
غزہ میں 14 ماہ سے جاری جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امدادی اداروں نے سکول میں قائم پناہ گاہ پر اسرائیل کے حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے بمباری کی نئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔