مندرجات کا رخ کریں

وارث (ڈراما)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وارث
نوعیتڈراما سیریل
تحریرامجد اسلام امجد
ہدایاتغضنفر علی
نصرت ٹھاکر
نمایاں اداکارمحبوب عالم
منور سعید
فردوس جمال
عابد علی
اورنگزیب لغاری
عظمیٰ گیلانی
طاہرہ نقوی
شجاعت ہاشمی
سجاد کشور
آغا سکندر
غیور اختر
ثمینہ احمد
نشرپاکستان کا پرچمپاکستان
زباناردو
تیاری
عملی پیشکشنصرت ٹھاکر
فلم سازنصرت ٹھاکر
مقاملاہور
دورانیہ45 منٹ
نشریات
چینلپاکستان ٹیلی وژن
نشر اوّل12 اکتوبر، 1979ء
13 اکتوبر 1979ء (1979ء-10-13) – 3 جنوری 1980 (1980-01-03)

وارث (انگریزی: Waris) ‏ 1979ء میں پاکستان ٹیلی وژن لاہور مرکز سے پیش کیا جانے والا اردو زبان میں ڈراما سیریل تھا۔ یہ ڈراما جاگیرداری نظام کے معاشرے پر مرتب ہونے والے اثرات کو بیان کرتا ہے۔

وارث 13 اکتوبر 1979ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے لاہور مرکز سے پیش کیا گیاتھا۔ اس ڈراما سیریل کو امجد اسلام امجد نے تحریر کیا تھا جبکہ غضنفر علی اور نصرت ٹھاکر نے پروڈیوس کیا۔ وارث کا مرکزی کردار چوہدری حشمت کا تھا جسے ایک نو آموز اداکار محبوب عالم نے اپنی یادگار اداکاری سے امر کر دیا۔ اس سیریل کے دیگر اداکاروں میں منور سعید، ثمینہ احمد، فردوس جمال، عابد علی،اورنگزیب لغاری، عظمیٰ گیلانی، طاہرہ نقوی، شجاعت ہاشمی، غیور اختر، سجاد کشور اور آغا سکندر شامل تھے۔[1]

کہانی

[ترمیم]

وارث کی کہانی جاگیردار معاشرے کے گرد گھومتی تھی۔ یہ ایک سادی اور حقیقی کہانی تھی جس کے کردار ہمارے چاروں طرف موجود ہیں۔ اسی سادہ کہانی اور جاندار کرداروں نے وارث کو پاکستان کا مقبول ترین ٹیلی وژن سیریل بنا دیا۔[1]۔ وارث جاگیردارانہ نظام کے نشیب و فراز، دو جاگیرداروں کے مابین دشمنی، بااثر خاندان کے اندرونی جھگڑوں اور اس نظام سے جڑی سیاست کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے جس میں ذاتی مفادات کو ہر رشتے اور ہر شے پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔[2]

کردار

[ترمیم]
نمبر شمار اداکار کردار
1 محبوب عالم چوہدری حشمت
2 فردوس جمال چوہدری انور علی
3 منور سعید چوہدری یعقوب
4 عابد علی دلاور علی
5 اورنگزیب لغاری چوہدری نیاز علی
6 عظمیٰ گیلانی ذکیہ (چوہدری غلام علی کی بیوہ)
7 طاہرہ نقوی سیمی
8 ثمینہ احمد صغرا (چوہدری نیاز علی کی بیوی)
9 غیور اختر قاضی
10 شجاعت ہاشمی مولا داد
11 آغا سکندر فرخ

حوالہ جات

[ترمیم]