مندرجات کا رخ کریں

ایوب خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایوب خان
 

دوسرے صدر پاکستان
مدت منصب
27 اکتوبر 1958ء – 25 مارچ 1969ء
سکندر مرزا
یحییٰ خان
تیسرے سالارِ خاص (پاک فوج)
مدت منصب
17 جنوری 1951ء – 26 اکتوبر 1958ء
حکمران جارج ششم
ایلزبتھ دوم(قبل از 1956)
صدر اسکندر مرزا(از 1956)
گورنر
وزیر اعظم لیاقت علی خان
خواجہ ناظم الدین
محمد علی بوگرہ
چوہدری محمد علی
حسین شہید سہروردی
ابراہیم اسماعیل چندریگر
ملک فیروز خان نون
جنرل سر ڈوگلس ڈیوڈ گریسی
موسی خان
وزیر اعظم پاکستان
مدت منصب
7 اکتوبر 1958ء – 27 اکتوبر 1958ء
صدر سکندر مرزا
فیروز خان نون
نور الامین
معلومات شخصیت
پیدائش 14 مئی 1907ء [1][2][3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہری پور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 19 اپریل 1974ء (67 سال)[1][2][3][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بندش قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد گوہر ایوب خان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
رائل ملٹری کالج، سینڈہرسٹ
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  فوجی افسر ،  سرمایہ کار ،  آپ بیتی نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری برطانوی ہندوستان
پاکستان
شاخ برطانوی ہندوستانی فوج
پاک فوج
یونٹ پیادہ فوج (1/چودہویں پنجاب رجمنٹ)
کمانڈر وزیرستان میں برگیڈ
چودہویں انفنڑی ڈیویژن، ڈھاکہ
ایڈو (اے جی)
ڈپٹی کمانڈر انچیف
لڑائیاں اور جنگیں برما کمپین
جنگ عظیم دوم
اعزازات
 رائل وکٹورین چین (1966)
 ایم بی ای
 نشان امتیاز  
 نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج
 ملکہ الزبیتھ دوم تاجپوشی تمغا   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد ایوب خان (ولادت: 14 مئی 1907ء بمقام ریحانہ گاؤں، ہری پور ہزارہ، وفات: 19 اپریل، 1974ء) پاکستان کے سابق صدر، فیلڈ مارشل اور سیاسی رہنما تھے۔ وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

صدر محمد ایوب خان 14 مئی 1907 کو ہری پور ہزارہ کے قریبی گاؤں ریحانہ میں ایک ترین گھرانے میں پیدا ہوئے۔ (آپ کے آباء و اجداد کا تعلق ضلع پشین صوبہ بلوچستان سے تھا)آپ اپنے والد داد خان کی دوسری بیوی کے پہلے بیٹے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے لیے آپ کا نام سرائے صالح کے ایک اسکول میں داخل کروایا گیا اور اس کے علاوہ ایک قریبی گاؤں کاہل پائیں میں بھی حاصل کی جو ان کے گھر سے 5میل کے فاصلے پر تھا۔ آپ خچر کے ذریعے اسکول جایا کرتے تھے۔ آپ نے 1922 میں علی گڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لیا لیکن تعلیم مکمل نہ کی کیونکہ اس دوران میں آپ نے رائل اکیڈمی آف سینڈہسٹز کو قبول کر لیا تھا۔.

ابتدائی فوجی دور

[ترمیم]

آپ نے اس تربیت گاہ میں بہت اچھا وقت گزارا اور آپ کو 14 پنجاب رجمنٹ شیر دل میں تعینات کیا گیا جو اب 5 پنجاب رجمنٹ ہے۔ جنگ عظیم دوم میں آپ نے بطور کپتان حصہ لیا اور پھر بعد میں برما کے محاذ پر بطور میجر تعینات رہے۔ قیام پاکستان کے بعد آپ نے پاکستان آرمی جوائن کرلی، اس وقت آپ آرمی میں دسویں نمبر پر تھے۔ جلد ہی آپ کو برگیڈئر بنا دیا گیا اور پھر 1948 میں مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کا سربراہ بنا دیا گیا۔ 1949 میں مشرقی پاکستان سے واپسی پر آپ کو ڈپٹی کمانڈر ان چیف بنا دیا گیا۔ آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں بطور وزیر دفاع خدمات انجام دیتے رہے۔ (1954ء)۔ جب اسکند مرزا نے 7 اکتوبر 1958 میں مارشل لا لگایا تو آپ کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا۔ پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی فوجی کو براہ راست سیاست میں لایا گیا۔

صدرِ پاکستان 1958–1969

[ترمیم]

صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بنا پر مرزا صاحب سے ایوب خان کے اختلافات بڑھتے گئے اور بلا آخر ایوب خان نے پاکستان کی صدارت سنبھال لی اوراسکندر مرزا کو معزول کر دیا۔ قوم نے صدر ایوب خان کو خوش آمد ید کہا کیونکہ پاکستانی عوام اس دور میں غیر مستحکم جمہوریت اور بے وفا سیاست دانوں سے بیزار ہو چکی تھی۔ جلد ہی ایوب خان نے ہلال پاکستان اور فیلڈ مارشل کے خطابات حاصل کر لیے۔ ایوب خان نے 1961 میں آئین بنوایا جو صدارتی طرز کا تھا اور پہلی دفعہ تحریری حالت میں انجام پایا۔ اس آئین کے نتیجے میں 1962 میں عام انتخابات ہوئے اور مارشل لا اٹھا لیا گیا۔ لیکن دیکھا جائے تو یہ جزوی طور پر تھا۔ ان انتخابات میں صدر ایوب خان کے مدِ مقابل سب سے اہم حریف مادرِ ملت فاطمہ جناح تھیں جو قائد اعظم کی بے پناہ مقبولیت کے باوجود ہار گئیں۔ یہی وجہ ان انتخابات کو مشکوک بناتی ہے۔

فاطمہ جناح کے خلاف مشکوک فتح اور 1965 کی جنگ کی وجہ سے ایوب خان کے لیے حالات ناسازگار ہو چکے تھے۔ تاشقند معاہدے سے واپسی پر اس وقت کے وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایوب خان نے ملک کی عزت اور قربانی بیچ ڈالی۔ اس بیان کے بعد بھٹو نے وزارت خارجہ کے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔

1967 میں بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی اور ایوب خان کی مذہبی، معاشی اور عوامی پالیسیز پر شدید تنقید شروع کر دی۔ بھٹو کی تحریک کے ساتھ ساتھ مشرقی پاکستان میں بھی ایوب خان کے خلاف شیخ مجیب الرحمن کی تحریک سرگرم ہو چکی تھی۔ ایوب خان نے بھٹو اور شیخ مجیب کو پابند سلاسل کر دیا۔ اس سے ایوب خان کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوا۔

1968 میں ایوب خان پر قاتلانہ حملہ ہوا جو ناکام رہا۔ 1969 میں ایوب خان نے عوامی لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی اپوزیشن پارٹیز سے مذاکرات کے لیے گول میز کانفرنس کی لیکن اس میں بھی ناکامی ہوئی۔ اس دوران ایوب خان کو دل کا دورہ لاحق ہوا اور اسی سال ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا اور وہ صاحب فراش ہو گئے۔ انھیں ویل چئر پر لایا جاتا تھا۔

ملک بھر میں ایوب خان کے خلاف احتجاج نے خانہ جنگی سی صورت حال پیدا کر دی۔ پولیس کے لیے بلوائیوں کو روکنا مشکل ہو گیا اور بالآخر ایوب خان نے 25 مارچ 1969 کو اپنے عہدے سے استعفا دے دیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل یحیٰ خان کو ملک کا صدر بنا دیا۔ اگرچہ صدر ایوب کے دور میں پاکستان نے دن دگنی رات چونگنی ترقی کی لیکن عوام مسلسل دس سالہ آمر حکومت سے بیزار آگئی، اس پر ذوالفقار علی بھٹو نے وقت سے فائدہ اٹھایا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا ملک ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا اور صدر ایوب کو مجبوراً عوام کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے اور انھوں نے صدارت سے استعفا دے دیا اور اپنا اقدار یحییٰ خان کے حوالے کر دیا۔ 2007 میں چھپنے والی ایوب خان کی ڈائری کے مطابق امریکا براہ راست صورت حال کو خراب کرنے میں ملوث تھا۔ دولتانہ اور چوہدری محمد علی ملک میں افراتفری پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے تھے۔ امریکا ایک زوال پزیر پاکستان چاہتا تھا تاکہ خطے میں بھارت ایک طاقتور ملک بنے جسے چین کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔[8]


مزید دیکھیے

[ترمیم]
  • اس صفحہ ”ایوب خان“ کے تبادلہ خیال پر بھی اہم معلومات موجود ہیں۔ پڑھنے کےلیے تبادلۂ خیال:ایوب خان پر کلک کریں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  • Mohammad Ayub Khan, "Diaries of Field Marshal Mohammad Ayub Khan, 1966-1972"، edited by Craig Baxter, Oxford University Press.
  1. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/47791286 — بنام: Muhammed Ayub Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Mohammad-Ayub-Khan — بنام: Mohammad Ayub Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/ayub-khan-mohammed — بنام: Mohammed Ayub Khan
  4. عنوان : Proleksis enciklopedija — Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/10140 — بنام: Mohammad Ayub Khan
  5. عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=4895 — بنام: Mohammad Ayub Khan
  6. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000008519 — بنام: Mohammed Ayub Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb125247447 — بنام: Muhạmmad Ayūb Khān — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  8. روزنامہ جنگ، 4 مئی 2007[مردہ ربط]

بیرونی روابط

[ترمیم]

ایوب خان کی ڈائری


فوجی دفاتر
ماقبل  سربراہ بری افواج پاکستان
1951–1958
مابعد 
سیاسی عہدے
ماقبل  وزیر دفاع پاکستان
1954–1955
مابعد 
ماقبل  وزیراعظم پاکستان
1958
مابعد 
ماقبل  صدر پاکستان
1958–1969
مابعد 
ماقبل  وزیر دفاع پاکستان
1958–1966
مابعد 
ماقبل  وزیر داخلہ پاکستان
1965
مابعد