Makeup Ke Badalte Trends - Article No. 3339

Makeup Ke Badalte Trends

میک اپ کے بدلتے ٹرینڈز - تحریر نمبر 3339

میک اپ سے جہاں وہ مزید خوبصورت اور پُرکشش نظر آتی ہیں وہیں خود کو پُراعتماد محسوس کرتی ہیں

ہفتہ 14 دسمبر 2024

سعدیہ شفیق
بناؤ سنگھار سے خواتین کو خصوصی لگاؤ رہتا ہے۔کوئی بھی موقع ہو وہ اپنی آسائش و زیبائش پر خاص توجہ دیتی ہیں۔اس سلسلے میں وہ ہمیشہ اپ ڈیٹ رہنا پسند کرتی ہیں جیسے کس وقت کس طرح سے تیار ہونا چاہئے، کس موقع کی مناسبت سے کیسے لباس کا انتخاب کرنا بہتر رہے گا اور کس تقریب میں کیسا میک اپ بہتر دکھائی دے گا۔
میک اپ خواتین کے پسندیدہ مشغلوں میں سے مہنگا شوق ہے۔میک اپ سے جہاں وہ مزید خوبصورت اور پُرکشش نظر آتی ہیں وہیں خود کو پُراعتماد محسوس کرتی ہیں۔خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا حق ہے۔اپنی انفرادیت اور خوبصورتی کا اظہار کرنا اور اسے محسوس کرنا ضروری ہے۔خوبصورتی کے پیمانے ہر دور میں مختلف رہے ہیں اور یہ وقتاً فوقتاً بدلتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }


یوں تو کہا جاتا ہے کہ خوبصورتی ایک ریلیونٹ ٹرم یعنی ایسی اصطلاح ہے جو متعلقہ ہو، لیکن عموماً خوبصورتی سے جڑے عمومی تصورات کو ہی معیار سمجھا جاتا ہے۔کاسمیٹکس انڈسٹری یا میک اپ کرتے ہوئے جہاں بہت سی باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے وہاں یہ بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ اس وقت میک اپ کا کیا ٹرینڈ چل رہا ہے۔آج ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس دینے جا رہے ہیں جو میک اپ کرتے ہوئے مددگار ثابت ہوں گی اور اس کے لئے آپ گھر پر آسانی سے ٹرینڈنگ میک اپ کے اسرار و رموز سے بھی آگاہ ہو سکیں گی۔

یاد رکھیں کہ میک اپ لک کا انتخاب کرنے میں جہاں ایونٹ کی اہمیت ہوتی ہے وہیں موسم کو مدنظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔کیونکہ اگر آپ گرمیوں کے موسم میں ایک ڈیوی میک اپ کر لیتے ہیں تو ایسے میں مزید پسینہ آنے سے وہ خراب دیکھائی دے گا۔میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنا بھی ایک فن ہے۔موسم سرما میں میک اپ کرنے سے پہلے اپنی سکن کو موئسچرائز ضرور کریں تاکہ آپ کی جلد میک اپ کے لئے تیار ہو سکے۔
اب یہاں بہت سی خواتین یہ کہیں گی کہ ان کی جلد تو آئلی ہے اس پہ موئسچرائز کرنے سے مزید آئل آئے گا تو اس کا جواب یہ ہے کہ مارکیٹ میں ایسے بہت سے پرائمرز دستیاب ہیں جو آئلی سکن کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں۔کوشش کریں کہ ٹینٹڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آ جاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اس طرح کی پراڈکٹس میں سن بلاک بھی شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔
یاد رکھیں پرائمر ہمیشہ لیکویڈ بیس یا فاوٴنڈیشن سے پہلے استعمال کریں۔سٹک بیس سے پہلے پرائمر استعمال نہ کریں۔میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کا فاوٴنڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں۔ان پراڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے تاکہ تادیر سٹے کر سکیں۔
خواتین کو ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کہ جب بھی فاوٴنڈیشن یا دیگر میک اپ خریدیں تو اچھی کوالٹی کا اور اوریجنل خریدیں۔
کیونکہ کاپیز کی مارکیٹ میں بھرمار ہے اور یہ مضرِ جلد کیمیکلز سے بھرے ہوتے ہیں۔
سوا مہنگا روئے ایک بار سستا روئے بار بار۔اپنی جلد کو دو نمبر کاسمیٹکس کے لئے مشق ستم بنانے کے بجائے کم پروڈکٹس خرید لیں لیکن اچھے اور معیاری ہوں۔اگر سکن پر کسی بھی قسم کی ڈسکلریشن ہو تو کنسیلر کا استعمال لازمی کریں یہ میک اپ کو گرے ہونے سے بچاتا ہے۔فاوٴنڈیشن ہمیشہ اپنی سکن کے شیڈ سے ایک شیڈ کم لیں تاکہ نیچرل اور برائٹ لک آئے۔سیم شیڈ میں میک اپ کچھ دیر بعد ڈل لک دینے لگتا ہے۔فیس پاوٴڈر یا لوز پاؤڈر کو سپنچ پر ڈسٹ کر کے لگائیں اور بہت کم مقدار میں لگائیں تاکہ میک اپ کا کیکی لک نہ لگے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

کاجل کا فیشن پھر لوٹ آیا

Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya

کاسمیٹکس کو باسی ہونے سے بچائیں

Cosmetics Ko Baasi Hone Se Bachain

سجنا سنورنا بھی ایک آرٹ ہے

Sajna Sanwarna Bhi Aik Art Hai

گرمی کے موسم کا میک اپ

Garmi Ke Mausam Ka Makeup

آیا بارشوں کا موسم حسن کے نکھار کا موسم

Aaya Barishon Ka Mausam Husn Ke Nikhar Ka Mausam

بلش آن کا صحیح انتخاب

Blush On Ka Sahih Intikhab

ماڈرن میک اپ بنائے نیچرل لُک

Modern Makeup Banaye Natural Look

پارلر جانے کی ضرورت نہیں

Parlour Jane Ki Zaroorat Nahi

عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل

Eid Ka Makeup Aur Hair Style

ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک

Expire Cosmetic Products Ka Istemal Hai Khatarnak

کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے

Chemical Makeup Remover Ki Jagah Qudrati Remover Istemal Kijiye

جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک

Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Ke Badalte Trends" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.