Selma Lagerlof - Article No. 1245

Selma Lagerlof

سلمہ لیگر لوف - تحریر نمبر 1245

سلمہ لیگر لوف دنیائے ادب کی وہ پہلی خاتون تھی جنہوں نے نوبل پرائز حاصل کرنے کا گرانقدار اعزاز حاصل کیا۔

پیر 6 جولائی 2015

سلمہ لیگر لوف دنیائے ادب کی وہ پہلی خاتون تھی جنہوں نے نوبل پرائز حاصل کرنے کا گرانقدار اعزاز حاصل کیا۔ نہ صرف یہ بلکہ اپنے ملک کی طرف سے بھی نوبل پرائز حاصل کرنے والے پہلے فرد ہونے کا اعزاز بھی انہی کے حصے میں آیا۔
سلمہ لیگر لوف1858 میں سویڈن کے شہر مریکا میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے تدریس کا اپنا پیشہ بنایا اور 1885 سے سے 1895تک اس شعبے سے منسلک رہیں۔
1891 میں آپ کا پہلا ناول سٹوری آف گوسٹابرلنگ شائع ہوتے ہی آپ کو ادبی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہوگیا۔ 1894 میں شائع ہونے والے افسانوی مجموعے انویزیبل لنکس نے ان کی شہرت پر مہر تصدیق ثبت کر دی اور انہیں ملک کے طویل وعرض میں ایک منفرد اور صاحب طرز ادیبہ کے طور پر جانا جانے لگا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }


تدریس کا شعبہ چھوڑنے نے بعد آپ نے لکھنے کو اپنا مستقل ذریعہ معاش بنایا اور کئی ناول اور افسانوی مجموعے لکھے۔

آپ کا دائرہ تحریر صرف بڑوں تک ہی محدود نہ تھا بلکہ بچوں کے لئے بھی آپ نے بہت سی کہانیاں لکھیں۔متذکرہ صدر کتابوں کے علاوہ آپکی مشہور کتابوں میں مریکل آف دی انٹی کرائسٹ ،ونڈرفل ایڈونچر آف نلز، گرل فرام دی مارشل کرافٹ، یروشلم اور ہوم سٹیڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے اپنی سوانح عمر پر مبنی تین کتابیں ،مربکا ، میموریز آف مائی چائلڈ ہوڈ اور ڈائری آف سلمہ لیگر لوف لکھیں۔

آپ کی علمی خدمات کا ہر سطح پر اعتراف کیا گیا۔ 1909 میں آپ کو ادب کا نوبل پرائز ملا اور 1914 میں سویڈش اکیڈمی نے آپ کو اپنا رکن منتخب کیا۔ آپ بیک وقت ماہر تعلیم ،ناول نگار، کہانی کار، شاعر، سوانح نگار، خود نوشت نگار اور ڈرامہ نگار تھیں۔ آپ سے پہلے سویڈش ادب میں رومانیت کا دور دورہ تھا۔ آپ نے اپنے ملکی ادب کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔
آپ Ú©Û’ ناولوں اور کہانیوں Ú©Û’ تراجم دنیا Ú©ÛŒ کئی زبانوں میں ہو Ú†Ú©Û’ ہیں۔ اردو Ú©Û’ مشہور افسانہ نگار خواجہ احمد عباس کا مشہور افسانہ ”ابابیل“ سلمہ لیگر لوف Ú©ÛŒ ہی ایک کہانی سے ماخوز ہے۔
سلمہ لیگر لوف نے اپنے ملک کی لوک کہانیوں کو ایک نئے انداز اور نئے تناظر میں پیش کرنے کی طرح ڈالی۔ آپ کا طرزِ تحریر بے حد مرصع اور دلنشیں تھا۔ آپ کے اندازِ تحریر پر سکاٹ لینڈ کے مشہور مصنف اور تاریخ نگار تھا مس کارلائل کااثر نظر آتا ہے ۔ آپ کی تحریر ایک فطری تازگی لئے ہوئے ہے۔ جو پڑھنے والے پر نہایت خوشگوار تاثر چھوڑتی ہے۔
آپ کا انتقال 16 مارچ 1940 کو ہوا لیکن اپنے کام کی بدولت آپ کا نام آج تک زندہ ہے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse More Famous Literary Women

ٹانی ماریسن

Taini Morrison

روتھ پرائر جھب والا

Ruth Prawer Jhabvala

ہیلن کیلر

Helen Keller

انیتا ڈیسائی

Anita Desai

خالدہ ادیب خانم

Khalida Adeeb Khanam

بی بی لیلیٰ خانم

Bi Bi Laila Khanam

حبہ خاتون

Habba Khatoon

اینا مولکا احمد

Anna Molka Ahmed

خیرالنساء بہتر

Khair Ul Nisa Bahtar

خدیجہ مستور

Khadijah Mastoor

پروین شاکر

Parveen Shakir

پادشاہ خاتون

Padshah Khatoon

Special Famous Literary Women article for women, read "Selma Lagerlof" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.