والد دھرمیندر فلموں میں لڑکیوں کے کام پر راضی نہ تھے، ایشا دیول

کافی سال پرانے اس پروگرام میں دونوں بہنوں کے ساتھ والدہ ہیما مالینی بھی شریک تھیں

بدھ 3 نومبر 2021 11:46

والد دھرمیندر فلموں میں لڑکیوں کے کام پر راضی نہ تھے، ایشا دیول
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء)بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالینی کی بیٹی ایشا دیول نے جب کم عمری میں فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنے والد سے اجازت لینے اور انھیں اسکے تیار کرنے کی کوشش کی تو دھرم جی کافی پریشان ہوئے کیونکہ وہ ایشا اور چھوٹی بیٹی اہانہ کو گھریلو لڑکیوں کے طور پر ہی دیکھتے تھے۔

ایشا دیول نے بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ سیمی گریوال سے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں لیکن اس کا سارا انحصار انکے والد پر ہے کہ وہ کیا کہیں گے۔کافی سال پرانے اس پروگرام میں دونوں بہنوں کے ساتھ والدہ ہیما مالینی بھی شریک تھیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ہیما مالینی نے اپنی بیٹی کی جانب سے والد سے اجازت کے بارے میں بتایا کہ پہلی بار تو انھوں نے صاف انکار کردیا، جب میں نے ان سے بات تو بھی ان کا جواب نفی میں تھا۔

انکا دونوں بچیوں کی پیدائش کے بعد سے کہنا تھا کہ ڈانس وغیرہ تو ٹھیک ہے لیکن فلموں میں کام نہیں۔ایشا کے مطابق پھر انھوں نے آہستہ آہستہ والد کو راضی کیا، ایشا نے مزید کہا کہ والد کہتے تھے کہ لڑکیوں کو گھر میں بیٹھنا چاہیے جو کہ انکا پنجابی انداز تھا، ہمیں گھر سے زیادہ باہر جانے کی بھی اجازت نہ تھی لیکن والدہ ہمارا ساتھ دیا کرتی تھیں۔
وقت اشاعت : 03/11/2021 - 11:46:44
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

دھرمیندر

Dharmendra

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :