شلپا شیٹی کا راج کندرا کے سوشل میڈیا سے غیر فعال ہونے کے بعد پیغام

آپ کو اپنے سکون کی جگہ چھوڑ کر اپنے وجدان کے بیابان میں جانا ہے ،پھر آپ جو دریافت کریں گے وہ شاندار ہو گا ،وہاں آپ خود کو جانیں گے، اداکارہ

منگل 2 نومبر 2021 16:45

شلپا شیٹی کا راج کندرا کے سوشل میڈیا سے غیر فعال ہونے کے بعد پیغام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2021ء) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کے سوشل میڈیا اکائونٹس ڈیلیٹ کرتے ہی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرتے ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر کتاب کا ایک اقتباس شیئر کیا ہے۔اس اقتباس میں ایلان الڈا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو اپنے سکون کی جگہ چھوڑ کر اپنے وجدان کے بیابان میں جانا ہے اور پھر آپ جو دریافت کریں گے وہ شاندار ہو گا اور وہاں آپ خود کو جانیں گے۔

کتاب کے اقتباس میں مزید لکھا ہے کہ’ ہم سکون کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، ہمیں اپنی زندگیوں کے بارے میں کچھ شکایات ہو سکتی ہیں، زندگی میں سب کچھ مکمل نہیں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

‘اقتباس میں لکھا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں اور کم و بیش ہم اپنی منزل کے بارے میں بھی جانتے ہیں اور اس کے بارے میں اچھا محسوس کرتے ہیں‘۔اس اقتباس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’جب ہم اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلتے ہیں تو کیا ہوتا ہی ‘۔یہ بھی بتایا کہ ’ کسی دوسرے ملک میں ایک سال گزارنے سے ہم اپنے آپ کو اور دنیا کو بہت مختلف طریقے سے دیکھ سکتے ہیں لیکن اس کا ایک بہت بڑا نقصان یا بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ہم ایسی جگہ پر دھکیلے جاتے ہیں جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔‘

وقت اشاعت : 02/11/2021 - 16:45:22
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

شلپا شیٹھی

Shilpa Shetty

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

نقصاندنیاسوشل میڈیاٹوئٹر