بشریٰ انصاری ، صباحمید، ماریہ واسطی، روبینہ اشرف اورسکینہ سموں ورسٹائل اداکارہ ہیں ‘ عمران رضا

یہ وہ اداکارائیں ہیں جن کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا جاتا ہے ،انکی شمولیت کوکسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی سمجھا جاتا ہے

ہفتہ 5 ستمبر 2020 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء)نامور اداکار و پروڈیوسرعمران رضا نے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری ، صباحمید، ماریہ واسطی، روبینہ اشرف اورسکینہ سموں ورسٹائل اداکارہ ہیں اور میری خوش بختی ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ یہ تمام وہ اداکارائیں ہیں جن کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا جاتا ہے اوران کی شمولیت کو یقینی طور پر کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی سمجھا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ صرف مرد اداکاروں سے سیکھیں بلکہ آپ خواتین اداکارائوں سے بھی سیکھ سکتے ہیں ، مذکورہ اداکارائوں کے فن میں پختگی ہے جس کی وجہ ان کا اپنے شعبے میں بھرپور محنت سے کام کرنا ہے ۔ عمران رضا نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نیا سیکھوں اسی لئے ہر وقت ایسے لوگوں کی تلاش میں رہتا ہوں جو کھلے دل سے میری رہنمائی کریں۔
وقت اشاعت : 05/09/2020 - 12:25:34
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

بشریٰ انصاری

Bushra Ansari

صبا حمید

Saba Hameed

ماریہ واسطی

Maria Wasti

روبینہ اشرف

Rubina Ashraf

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :