پہلے سے زیادہ میچور ہو چکا ہوں مگر ابھی فلم پروڈیوس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘عرفان کھوسٹ

اپنی دو فلمیں پروڈیوس کیں جن میں ایک فیل اور دوسری کامیاب ہوئی مگر دونوں کریڈٹ مجھے ہی جاتے ہیں

منگل 5 مارچ 2019 13:19

پہلے سے زیادہ میچور ہو چکا ہوں مگر ابھی فلم پروڈیوس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘عرفان کھوسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی دو فلمیں پروڈیوس کیں جن میں ایک فیل اور دوسری کامیاب ہوئی مگر دونوں کریڈٹ مجھے ہی جاتے ہیں ،فلاپ ہونے والی فلم میں میرا بنیادی ہاتھ تھا ،اب میں پہلے سے زیادہ میچور ہو چکا ہوں مگر ابھی فلم پروڈیوس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب چھوٹا تھا تو مجھ سے کوئی پوچھتا تھا کہ بڑے ہو کر کیا بنوگے تو میرا ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ بڑا ہو کر ابا بنوں گا اور خدا کا شکر ہے کہ اب میں باپ کے ساتھ دادا اور نانا بھی ہوں اور ابا بننے کی خواہش پوری ہو گئی ۔عرفان کھوسٹ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا اجالا ‘‘میری پہچان بنا جس میں میرا کردار حولدار کا تھا اور وہ کردار آج بھی میرے ساتھ چپکا ہوا ہے ۔نصف صدی سے زیادہ عرصہ شوبز میں ہو گیا مگر ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا اجالا ‘‘ میں میرا کردار حولدار آج بھی میرا پیچھا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداکار جمیل فخری کے ساتھ اچھی انڈر سٹینڈنگ تھی اور وہ ایک بڑے اداکار تھے ۔
وقت اشاعت : 05/03/2019 - 13:19:39
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

عرفان کھوسٹ

Irfan Khoosat

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بنوںفلمشوبزمیرا