قاضی واجد ایک لیجنڈ اداکار تھے انکی فن خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا‘فیاض الحسن چوہان

پیر 11 فروری 2019 15:27

قاضی واجد ایک لیجنڈ اداکار تھے انکی فن خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا‘فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قاضی واجد کو ہم سے گزرے ایک برس بیت گیا لیکن آج بھی ان کی یادیں ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے لیجنڈ اداکار قاضی واجد کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ قاضی واجد ایک لیجنڈ اداکار تھے ان کے فن کے شعبے میں خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا۔

قاضی واجد نے دھوپ کنارے ،خدا کی بستی اور تنہائیاں جیسے ڈراموں میں اپنی بے مثال اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے ،قاضی واجد ایک بلند پایہ اداکار ہونے کے ساتھ ایک نفیس انسان تھے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اداکارقاضی واجد نے اپنی اداکاری سے کئی عرصے تک مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا، ان کی اداکاری کے جوہر کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/02/2019 - 15:27:48
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

قاضی واجد

Qazi Wajid

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

پنجاب