بغیرآڈیشن فلم میں کاسٹ ہونا میرے لئے تحفہ ہے ‘پوجاچوپڑا

ہفتہ 7 اپریل 2018 13:36

بغیرآڈیشن فلم میں کاسٹ ہونا میرے لئے تحفہ ہے ‘پوجاچوپڑا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پوجا چوپڑا نے کہا فلمساز نیرج پانڈے کامجھے فلم عیاری میں بغیر آڈیشن کے کاسٹ کرنامیرے لئے بڑا تحفہ ہے۔ میڈیا کے مطابق پوجا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا فلمساز نیرج پانڈے کا مجھے فلم عیاری میں بغیر آڈیشن کے اتنا اہم کردار دینا میرے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے کہا جب ہم ورکشاپس پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے میرے کام کو سراہا اور فورا مجھے اپنی نئی فلم عیاری کے لئے بغیر آڈیشن کے کاسٹ کر لیا، ان کا میرے اوپر یہ اعتماد اور یقین میرے لئے کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا فلم عیاری میرے لئے اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ میں ہمیشہ سے نیرج پانڈے کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع بہت کم لڑکیوں کو ملتا ہے۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 13:36:02
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

پوجا چوپڑا

Pooja Chopra

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

فلم