Xray Loung Main Aik Wardat, Urdu Nazam By Jameel Ur Rahman

Xray Loung Main Aik Wardat is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Jameel Ur Rahman. Xray Loung Main Aik Wardat comes under the Love, Sad, Social, Hope category of Urdu Nazam. You can read Xray Loung Main Aik Wardat on this page of UrduPoint.

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });

ایکسرے لاؤنج میں ایک واردات

جمیل الرحمان

ہڈّیوں کے کھڑ کھڑاتے ڈھانچے نے

بیزاری سے

اٹھ کر ایک انگڑائی لی

ہمسایہ قبر کے نئے مردے سے قرض لے کر

اُس کے ریشوں اور بافتوں سے

اپنے جوڑوں اور رخنوں کو بھر ا

بدن پر کھال چڑھائی

اور ایکسرے مشین کے سامنے آ بیٹھا

مرنے سے پہلے

وہ آئینہ دیکھنا بھول گیا تھا

اور منکر نکیر کو پہنچنے میں

بہت تاخیر ہو گئی تھی

!

شایدکسی اعتراف نامے پر

دستخط کرنے سے پہلے

اُس نے ضروری سمجھا

کہ وہ اپنا اصل خود بھی دیکھ لے

ایکسرے لاؤنج میں اپنی باری کے منتظر

رنگا رنگ کھالوں میں لپٹے

لیکن چشمِ بصیرت سے محروم

دیگر کئی لوگوں کے درمیان

جنہوں نے اُسے دیکھا

مگر نہیں دیکھا

ایکسرے لینے والے نے

منٹوں میں اُسے

ایکسرے کی تصویر دے کر فارغ کر دیا

انسانی کھال کے عقب سے ابھرتا

یہ استخوانی عکس

اُس عکس کے بر عکس تھا

جسے دیکھتے ہوئے

اُس کی گردن تن جاتی تھی

اور آئینے کا جھوٹ بھی

اُسے سچ لگتا تھا!

وہ تیورا کر گرتا چلا گیا

ایکسرے لاؤنج میں موجود

کسی اعتراف نامے کے وجود سے

بے خبر لوگ

جو

خود بھی مرنے سے پہلے

آئینے کو آئینے کی طرح

نہیں دیکھ پائیں گے

اورزندگی بھر آئینے کے سامنے

اپنے عکسی خطوط پر

انگلیاں پھیر پھیر کر

خوش ہوتے ر ہیں گے

اُسے سنبھالنے کے لئے لپکے

لیکن نکیرین اُن سے پہلے پہنچ چکے تھے

فضا میں ایک کوندا لپکا

اور

سنبھالنے والوں کی آنکھیں ا ور ہاتھ

اُن کے اپنے ہی کپڑوں کی راکھ سے بھر گئے!

جمیل الرحمان

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1919) ووٹ وصول ہوئے

More Jameel Ur Rahman Poetry

کب سے ہوا ہے خاک وہ بازار آئنہ

Jameel Ur Rahman - جمیل الرحمان

Kab Se Hova Hai Khak Wo Bazar E Aaina

طلوع خود میں ہوئے اور تجھ میں ڈھلتے رہے

Jameel Ur Rahman - جمیل الرحمان

Tulu Khud Main Hue Or Tujh Main Dhalte Rahe

ترکہ

Jameel Ur Rahman - جمیل الرحمان

Tarka

کہاں دنیائے فانی میں رہوں گا

Jameel Ur Rahman - جمیل الرحمان

Kahan Duniya E Fani Mein Rahoon Ga

وہ شعلہ امید کف جاں میں نہیں ہے

Jameel Ur Rahman - جمیل الرحمان

Wo Shula E Umeed Kaf E Jaan Mein Nahi Hai

عہد فراموشوں کی الف لیلہ

Jameel Ur Rahman - جمیل الرحمان

Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila

خالی کمروں میں اچھلتا گیند

Jameel Ur Rahman - جمیل الرحمان

Khali Kamroon Main Uchalta Gaind

میں جس رات سونے سے ڈرتا رہا

Jameel Ur Rahman - جمیل الرحمان

Main Jis Rat Sone Se Darta Raha

You can read Xray Loung Main Aik Wardat written by Jameel Ur Rahman at UrduPoint. Xray Loung Main Aik Wardat is one of the masterpieces written by Jameel Ur Rahman. You can also find the complete poetry collection of Jameel Ur Rahman by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Jameel Ur Rahman' above.

Xray Loung Main Aik Wardat is a widely read Urdu Nazam. If you like Xray Loung Main Aik Wardat, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.