پاکستان فرنیچر کونسل آئندہ سال سعودی عرب میں پہلی سنگل کنٹری فرنیچر ایکسپو کی میزبانی کرے گی، میاں کاشف اشفاق

بدھ 25 دسمبر 2024 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2024ء) پاکستان فرنیچر کونسل نے آئندہ سال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلی سنگل کنٹری فرنیچر ایکسپو کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستان کے عالمی معیار کے ہاتھ سے تیار کردہ اور کندہ کاری فرنیچر کو سعودی عرب کے صاحب ذوق خریداروں کے سامنے پیش کرنا ہے جو اپنی غیر معمولی کاریگری اور ڈیزائنوں کے وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

پی ایف سی فرنیچر کی فروغ پذیر صنعت کو وسعت دینے کے لیے سعودی عرب کو ایک اہم مارکیٹ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستانی کاریگروں اور مینوفیکچررز کے لیے ایک بڑے مارکیٹنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جس میں مختلف قسم کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی جن میں روایتی، عصری اور اپنی پسند کے مطابق تیار کردہ منفرد فرنیچر شامل ہے جو نفاست اور اعلیٰ کاریگری کے لیے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

میاں کاشف اشفاق نے اس بات پر زور دیا کہ اس نمائش سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے اور پاکستانی فرنیچر کو مشرق وسطیٰ کی مارکیٹوں میں متعارف کرانے کا ایک منفرد موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے کندہ فرنیچر کی جمالیاتی کشش اور پائیداری کی بدولت اس کی مانگ دنیا بھر میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ توقع ہے کہ ریاض ایکسپو پورے خطے سے خریداروں، ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز کی بڑی تعداد کو راغب کرے گی جس سے برآمدات کے فروغ اور اقتصادی تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی تخلیقی صنعتوں کو فروغ دینے اور اس کے برآمدی پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse Latest Health News in Urdu

ملک میں سالانہ 3.3 فیصد بچے چھوٹے قد،54 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہورہی ہیں، ڈاکٹر عائزہ یاسین

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ تھری ڈی اینڈوسکوپی اوپن ہارٹ سرجری

کراچی، مختلف علاقوں میں ایک ہی دن آتش زدگی کے 4 واقعات

بریسٹ فیڈنگ سے ماں کو بریسٹ کینسر و دیگر مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے، ڈاکٹرعائشہ افضل

آصف علی کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک اسٹرائیکرز فاتح حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین

جنرل ہسپتال میں امراض گردہ ومثانہ کے علاج کیلئے روائتی طریقہ ختم ، ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف

مشرق وسطی میں علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، عرب لیگ

سائنسدانوں کا ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعوی

چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ‘کل تعداد 21 ہوگئی

سائنسدانوں نے منہ کی صفائی کے لیئے مسواک کو سب سے بہترین قراردے دیا

پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں

صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..

امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی

دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے

ایک کلو وزن کم کر کے ایک ملی میٹر بلڈ پریشرکم کیا جاسکتا ہے ،ماہرین امراض قلب

سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق