ایبٹ آباد،ٹیبل ٹینس کی ٹیم نے قومی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

کامیابی نوجوان کھلاڑیوں اور ان کے کوچنگ سٹاف کی لگن و محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،کوچ راحیل ضیاء الدین

جمعرات 9 جنوری 2025 14:35

ایبٹ آباد،ٹیبل ٹینس کی ٹیم نے قومی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس کی ٹیم نے قومی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا،ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس کلب نے آل پاکستان انٹر بورڈ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کے تمغے حاصل کر لیے۔کوچ راحیل ضیاء الدین اور سید عماد نے کہا ہے کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں اور ان کے کوچنگ سٹاف کی لگن و محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،نوجوان کھلاڑیوں کی مزید پرورش کے لیے مسلسل تربیت اور تعاون ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کی مہارتوں کو نکھارنا اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے ان کے اعتماد کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی کیمپ انہیں اپنے کھیل کو بہتر بنانے اور خطے کی زیادہ مؤثر طریقے سے نمائندگی کرنے کے لیے ضروری تکنیک فراہم کرے گا،تاہم انہوں نے محکمہ کھیل کی جانب سے مزید تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی،اگر محکمہ کھیل ان کھلاڑیوں کو سپانسر کرنے کے لیے آگے بڑھے اور ریکٹس اور گیندوں جیسے ضروری سامان فراہم کرے تو نتائج اور بھی زیادہ متاثر کن ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :