ً اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی وفد کی ملاقات قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز پلیجو سے ملاقات

ض* اتوار 12جنوری کو سکھر میں ڈاکو راج کیخلاف منعقدہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت ٴْدونوں رہنماؤںکاسندھ کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

بدھ 8 جنوری 2025 21:15

ض*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء) مولانا اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو سے قاسم آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

دونوں رہنماو ٴں نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پانی پر ڈاکے اور سندھ کی زرعی زمینیں کمپنی کے حوالے کرنے سمیت سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سندھ دوست جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سندھ کے سابق امیر محمد حسین محنتی، عبدالوحید قریشی، حافظ طاہر مجید، مجاہد چنا، حنیف شیخ، سفیان ناصر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہم سندھ میں امن، بچوں،خواتین اور اقلیتوں سمیت عام آدمی کا تحفظ چاہتے ہیں کوئی بھی جماعت اس حوالے سے قدم اٹھائے گی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے اس حوالے سے جماعت اسلامی کی اے پی سی اور امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔سندھ کی سرزمین پر امن امان قائم کرنے کیلئے قومی عوامی تحریک جماعت اسلامی کے ساتھ ہے، ہم ظلم اور ظالم قوتوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر پارٹی رہنما الطاف خاصخیلی، شوکت تنیو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا اسداللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ گذشتہ 16 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن اس کے باوجود سندھ کے حالات ہر روز بد سے بدتر اور عوام کے تکالیف میں اضافہ ہورہا ہے،اپر سندھ میں ڈاکو راج، دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ اور عمرکوٹ کی ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ زمین کمپنی کو دینے کی تیاریاں سندھ کے مفادات اور وسائل پر سودے بازی ہے جس میں پیپلزپارٹی حکومت بھی شامل ہے، جماعت اسلامی کے سکھر میں ہونے والی اے پی سی سندھ کے عوام کے تکالیف کا مداواثابت ہوگی۔#