خالد مقبول صدیقی سے مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سیکرٹری شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی ملاقات

جمعرات 9 جنوری 2025 19:26

خالد مقبول صدیقی سے مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سیکرٹری شیخ ڈاکٹر محمد بن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سیکرٹری شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سیکرٹری شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا پاکستان میں خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم ڈبلیو ایل کا انٹرنیشنل گرلز کانفرنس پاکستان میں انعقاد کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نہوں نے گرلز ایجوکیشن کانفرنس کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گرلز ایجوکیشن کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا ، ہماری بیٹیوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔