پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کے درمیان سہہ ملکی سیریز کا وینیو تبدیل

بدھ 8 جنوری 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی سے قبل سہہ ملکی ون ڈے سیریز ملتان کے بجائے اب کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ ٹرائی سیریز اب ملتان کے بجائے کراچی اور لاہور کے نئے تعمیر شدہ اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ تینوں ممالک کے درمیان ٹرائی سیریز فروری کے دوسرے ہفتے میں کھیلی جائے گی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم اور قذافی اسیٹڈیم میں تیاریوں کے حتمی مراحل میں داخل ہونے کے پیشِ نظر سہ فریقی سیریز کو منتقل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیمز کے ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرکے مذکورہ اسٹیڈیمز میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کے میچز کرائے جائیں گے۔