زون دو وائٹس، زون تین وائٹس اور زون پانچ وائٹس ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی

بدھ 8 جنوری 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے جاری ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون دو وائٹس، زون تین وائٹس اور زون پانچ وائٹس اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے دوسرے کوارٹر فائنل میں زون دو وائٹس نے زون سات بلوز کو 34 رنز سے ہرا دیا۔

زون سات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ علیان خان نے 10 چوکوں کی مدد سے 78 ، حارث نوید نے 35 اور محمد کریم نے 25 رنز بنائے۔ جواب میں زون سات بلوز 177 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد طلال نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 81 اور شایان احمد نے 33 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد کریم نے 28 رنز دیکر 3 جبکہ جواد احمد اور صغیر احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میچ کے اختتام پر ندیم خان نے زون دو وائٹس کے محمد کریم کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ ینگ فائٹر گرانڈ پر کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں زون تین وائٹس نے زون سات وائٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون سات وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ معاذ خان نے 7 چوکوں کی مدد سے 51، علی شیر نے 48، حماد زیدی نے 34 اور محمد سہیل نے 26 رنز بنائے۔

اسد اللہ نے 34 رنز دیکر 3 ، امان احمد اور انس بلوچ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون تین وائٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 203 رنز بنا لئے۔ محمد حمزہ نے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 70، حیدر علی نے 39 اور دانیال علی نی28 رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر حمزہ اون والا نے زون تین وائٹس کے محمد حمزہ کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں زون پانچ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد زون چار وائٹس کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔

زون چار وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے۔ امان اللہ نے 36، رعنا عریب آفتاب نے 20 رنز بنائے۔ محمد علی حسین نے 23 اور محمد خان نے 35 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ وائٹس نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 158 رنز بنا لئے۔ محمد ابراہیم نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 57 اور ابو ہریرہ نے 23 رنز بنائے۔ فرزام علی نے 8 رنز دیکر 4، محمد میشم اور عرشمان ریاض نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر زون پانچ کے سیکرٹری محمد سعید جبار نے زون پانچ وائٹس کے محمد ابراہیم کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔