ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تجاوزات ہٹا دی گئیں

بدھ 8 جنوری 2025 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مین بلیوارڈ ایونیو ون، ایم، ایچ ون، اے اور جے بلاک میں کارروائی کر کے دو درجن سے زائد املاک سے سائن بورڈز اور تجاوزات ہٹا دیں۔

آپریشن سے قبل ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب اور ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ شفقت نواز کانگ نے کی۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے77املاک سربمہر کر دیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹائون، ماڈل ٹائون ایکسٹنشن، شاہ جمال، گلشن راوی میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹائون میں 27،ماڈل ٹائون ایکسٹیشن میں 13املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے شاہ جمال،گلشن راوی میں 37املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک،ریستوران،بیوٹی سیلون، دکانیں، دفاتر،سٹور و دیگر شامل ہیں۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹائون پلانر ٹواظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :