وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان کالانڈھی اور پپری کے گندم کے گوداموں کا اچانک دورہ

بدھ 8 جنوری 2025 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے لانڈھی اور پپری کے گندم کے گوداموں کا اچانک دورہ کیا، ریپیئرنگ،مینٹیننس اور صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہا کہ گوداموں کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے اچھی ساکھ کے حامل افسران کی خدمت حاصل کی جائے گی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق محکمہ خوراک کو کرپشن سے پاک ادارہ بنایا جائے گا قمبر شہداد کوٹ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہا کہ گندم کی چوری اور کرپشن جیسے سنگین جرم میں ملوث اہلکاروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرا کے قانون کے مطابق کاروای عمل میں لای جائے گی عبدالجبار خان کا کہنا تھا کہ گندم کی چوری کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر فوڈ سندھ محمد حسین بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سعیداللہ ناریجو اور دیگر افسران نے معاون خصوصی کو گندم کے زخیرے اور فیمیگیشن کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال میں تین مرتبہ فیمیگیشن کی جاتی ہے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان نے گوداموں کا تفصیلی معائنہ کیا بوروں سے گندم نکال کر خود چیک کیا سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوداموں دروازوں اور اسٹرکچر کی فوری ریپیئرنگ اور مینٹینس کے لیے پروپوزل تیار کیا جائے تاکہ گندم کو مزید محفوظ کیا جا سکے عبدالجبار خان نے لانڈھی گودام پر موجود خالی زمین کو استعمال میں لانے اور مزید گودام بنانے کے لیے پی سی ون تیار کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اس سے مستقبل میں کرائے پر گودام لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔