اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں اسٹیم ایجوکیشن نمائش میں شرکت

بدھ 8 جنوری 2025 21:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ اور اسسٹنٹ کمشنر روینیو, کمشنر آفس میڈم عروہ کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں اسٹیم ایجوکیشن ایگزیبیشن 2025 کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، دونوں افسران نے طالبات کی جانب سے سائنس، انجینئرنگ، روبوٹکس، کوڈنگ، ریاضی سمیت مختلف پراجیکٹس اور ذہنی صلاحتیوں و مہارتوں سے بنائے جانے والے ماڈلز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جبکہ اس دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ونر اپ اور رنر اپ گروپ اور دیگر تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ثوبیہ فلک راؤ اور میڈم عروہ نے انہیں داد دینے سمیت ان کے لئے مستقبل میں کامیابی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جبکہ اسٹیم مضامین کی اہمیت کو اجاگر کرنے، دلچسپی بڑھانے اور طالبات کو یہ فلیٹ فارم مہیا کرنے پر افسران نے گرلز ڈگری کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا کہنا تھا کہ گرلز ڈگری کالج میں دوسرے اسٹیم ایگزیبیشن کے پروگرام میں شرکت کرنا میرے لئے قابل فخر اور خوشی کی بات ہے، اسٹیم ایگزیبیشن کے انعقاد سے طالبات کو تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے سے اپنے منفرد اور سائنسی آئیڈیاز پیش کرنے کا موقع ملتا ہے ایسی سرگرمیاں ہر ادارے، کالجز اسکول میں ہونی چاہئیں جہاں شاگردوں کو ذہنی صلاحیتوں اور اپنی اپنی مہارت دکھانے کا موقع مل سکے، یہی ٹیلنٹ نکھر کر جب سامنے آئے گا تو یہی نوجوان طلبہ و طالبات ہمارے ملک کے لئے کسی بھی فیلڈ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روینیو میڈم عروہ کا کہنا تھا کہ اسٹیم ایگزبیشن سے متعلق طالبات کی صلاحتیوں کو چار چاند لگانے اور مستقبل کے ہونہار و محنتی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد ہونا انتہائی ضروری ہے جہاں طالبات کو مختلف سائنسی تجربات کرنے، ٹیکنالوجی کے استعمال کا مظاہرہ کرنے، دیگر شعبوں میں جدید تخلیقات ، سیکھنے کے مواقع اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نئی تحقیق کے بارے سے متعلق اپنی اپنی مہارت دکھانے کا موقع ملتا ہے، یہ ایگزیبیشن نہ صرف تعلیمی مقاصد کے لیے اہم ہے بلکہ نوجوانوں کو مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ایجادات سے بھی متعارف کرواتی ہے، تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راؤ اور اسسٹنٹ کمشنر روینیو میڈم عروہ نے کالج انتظامیہ اور طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں اور ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے سے متعلق اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :