Live Updates

جماعت اسلامی سوشل میڈیا پر بھی عوام کی آواز بن کر انکے حقوق کی جنگ لڑے گی‘ضیاء الدین انصاری

سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف نوجوان نسل کو راغب کرنا ہوگا‘امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)جماعت اسلامی لاہور کے سوشل میڈیا ذمہ داران کا اجلاس امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، انچارج سوشل میڈیا جماعت اسلامی لاہور شاہد نوید ملک ،سربراہ میڈیا سیل جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد،شرقی، جنوبی، وسطی، شمالی اور غربی اضلاع لاہور کے سوشل میڈیا کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سوشل میڈیا کے مثبت اور درست استعمال کی اہمیت پر روز دیا گیا۔ ا س موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سوشل میڈیا پر بھی عوام کی آواز بن کر انکے حقوق کی جنگ لڑے گی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف نوجوان نسل کو راغب کرنا ہوگا۔

آج کا دور صرف سوشل میڈیا کا دور ہے پوری نسل کی جدوجہد اس پلیٹ فارم کے ذمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سچائی منزل بھی ہے اور منزل تک پہنچنے کا رستہ بھی، جھوٹی معلومات سختی سیرد کیا جائے۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنتی جارہی ہے۔ امیر لاہور نے کہا کہ حکومت کے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں۔
مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات