پاکستان اسٹاک ایکس چینج اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔ گورنرسندھ

بدھ 8 جنوری 2025 22:35

پاکستان اسٹاک ایکس چینج اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔ گورنرسندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔وزیراعظم کے دورہ سے اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحا ن مزید بڑھے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تقریب میں کیا۔ پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج تقریب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحا ق ڈار ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر بھی شریک تھے۔#