نارنگ منڈی ،جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سالہ مصباح بی بی کا اپنے سابقہ شوہر امجد کے بیٹے حسنین کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)نارنگ منڈی کے علاقہ کالاخطائی میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 40 سالہ مصباح بی بی کا اپنے سابقہ شوہر امجد کے بیٹے حسنین کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ،مقتولہ مریدکے سے واہس آئی جہاں ملزمان حسنین اور محسن نے مقتولہ کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے موقع پر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے ۔نارنگ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔