پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ،ضلعی ہسپتالوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل پر ایم آر آئی سروسز فراہم کرنے کا پراجیکٹ شروع

شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم آر آئی کی انسٹالیشن مکمل،بہاولنگر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین جلد نصب کر دی جائیگی شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کیلئے ایم او یو پر دستخط ، 39کروڑ 92لاکھ لاگت آئیگی، سکیننگ سروسز کاجلد آغازہوگا آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت اضلاع میں ایم آر آئی کی معیاری سہولت سے پیچیدہ امراض کی جلد تشخیص ممکن ہوگی‘مریم نوازشریف

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں ایم آر آئی سروسز کا اجرا کر دیا گیا ہی-ضلعی ہسپتالوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل پر ایم آر آئی سروسز فراہم کرنے کا پراجیکٹ شروع کردیا گیا ہی-شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کیلئے ایم او یو پر دستخط کر دئیے گئے ہیں- شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز پر 39کروڑ 92لاکھ روپے لاگت آئے گی -شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم آر آئی کی انسٹالیشن مکمل ہو گئی ہی-بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم آر آئی مشین جلد نصب کر دی جائے گی-شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کاجلد آغاز کر دیا جائے گا- منتخب اضلاع میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لئے آؤٹ سورسنگ ایم آر آئی سروسزمتعارف کرائی جائیں گی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت مختلف اضلاع میں ایم آر آئی کی معیاری سہولت مہیا ہو گی-ایم آر آئی سروسز کی فراہمی سے پیچیدہ امراض کی جلد تشخیص ممکن ہوگی-