حکومت فی یونٹ بجلی 10 روپے سستی کرنے کیلئے کوشاں

سستی بجلی کیلئے ونٹر پیکیج میں توسیع ، ٹیکسوں میں کمی کی تجویز بھی زیر غور

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)وفاقی حکومت نے بجلی نرخوں میں کمی کیلئے آئی پی پیزکے ٹیرف میں تبدیلی اور ٹیکسوں میں کمی سمیت مختلف آپشنز پر غور تیز کردیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 10روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنے کی کوشش کررہی ہے، بگاس کے 8پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے حکومت کو 238ارب روپے کی بچت متوقع ہے، یہ بچت سالانہ 8ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مزید 16آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481ارب روپے فائدہ ہوگا، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سستی بجلی کیلئے ونٹر پیکیج میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہی ہے جبکہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سالانہ800ارب روپے سے زائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :