ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کے کیفے ٹیریاز ،ویٹنگ ایریا میں گندگی ،اصطبل کا انکشاف

چیئرمین سی ڈی اے کا دورہ ،بدترین صورتحال پر برہمی کا اظہار ،کیفے ٹیریاز کی اشیاء کے نمونے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی بھجوانے کی ہدایت

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کے کیفے ٹیریاز اور ویٹنگ ایریا میں گندگی اور اصطبل کا انکشاف ہونے پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کا اچانک دورہ کیا اور بدترین صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک شٹل سروس میں فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور دونوں کیفے ٹیریاز کی اشیاء کے نمونے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس ایریا کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرتے ہوئے 3 ہفتے میں ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کو خوبصورت اور بہترین سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شٹل سروس کو استعمال کرنے والے شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اب سی ڈی اے کے زیر انتظام ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویزا کیلئے سفارتخانے جانیوالے شہریوں کیلئے روزانہ 10 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں،شہریوں کیلئے سہولیات بہتر بنائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس ایریا کو جلد اپ گریڈ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :