فلم ’’ریڈ بتی‘‘کے آئٹم سانگ’’جلا دوں گی سب ریڈ بتی‘‘ کی عکسبندی

بدھ 8 جنوری 2025 04:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)پروڈیوسر و اداکار عزیر خان کی فلم ’’ریڈ بتی‘‘کا آئٹم سانگ’’جلا دوں گی سب ریڈ بتی‘‘حویلی فقیر خانہ میں اداکارہ عائشہ غفار اور عزیر خان پر عکسبند کیا گیا۔فلم میں عاصم جمیل اور نیئر اعجاز بھی اہم کردار کررہے ہیں جنہوں نے اس گانے کی شوٹنگ میں بھی حصہ لیا۔اس گانے کی کوریوگرافی پپو سمراٹ نے کی۔

(جاری ہے)

عزیز خان نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے گانے اور میوزک انڈیا سے تیار کرایا گیا ہے جبکہ میوزک ارینجمنٹ بالی وڈ کے مشہور گلوکار و کمپوزر راجن شرما کے ہیں جن کا صوفیانہ کلام بھی اس فلم میں شامل ہے۔ آئٹم سانگ کے گلوکار انجنا دیتہ جبکہ میوزک کمپوزر رمضان علی ہیں۔عزیر خان کا مزید کہنا تھا فلم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پوری ٹیم کمال مہارت اور محنت سے کام انجام دے رہی ہے۔گلم کی شوٹنگ جلد ہی مکمل کرلی جائے گی ۔اداکارہ عائشہ غفار کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کچھ کچھ پراجیکٹ کرچکی ہوں لیکن "ریڈ بتی"میں میرا کردار سب کے لئے بہت بڑا سرپرائز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :