عبدالعلیم خان کا اعتزاز حسن بنگش کی برسی پر خراج عقیدت

پیر 6 جنوری 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اعتزاز حسن بنگش کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے قوم کے اس سپوت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اعتزاز حسن بنگش انتہائی بہادر انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی کی قیمت پر درجنوں طالب علموں کی جان بچائی،2014 میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر خود کش حملہ آور کو سکول میں داخل ہونے سے روکا۔قوم اس عظیم سپوت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔