پنجاب بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات

کوئی بھی اہلکار، سرکاری و نیم سرکاری ملازمین ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ نہیں ‘مرزا فاران بیگ

جمعہ 10 جنوری 2025 17:49

پنجاب بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن ’’قانون کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری‘‘ کے تحت ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے سی ٹی اوزو ڈی ٹی اوز اپنے اضلاع میں ہیلمٹ کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں رواں ماہ بغیر ہیلمٹ سواروں کو15ہزار سے زائد چالان کیے گئے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا2ہزار جرمانہ ہے، کوئی بھی اہلکار، سرکاری و نیم سرکاری ملازمین ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہیں،موٹر سائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ لازمی پہننا ہو گا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بغیر ہیلمٹ و بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائقوون جاری رہے گا، کریک ڈایون کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے،موٹر سائیکل حادثہ کیصورت میں ہیلمٹ کا استعمال سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔